چلتی گاڑی میں ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والا سابق سرکار ی افسر گرفتار

chali1i1i.jpg



کراچی میں چلتی گاڑی کے اندر ایک سابق سرکاری افسر نے اپنے ہی ڈرائیور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔


خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں وفاقی بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ایک سابق افسر نے اپنے ہی ڈرائیور پر فائر کھول دیا۔


پولیس کے مطابق ملزم مسرت حسین گاڑی پر اپنے ڈرائیور کے ساتھ گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں ڈرائیور کے ساتھ کسی بات پر بحث ہوگئی، بات بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی تک جاپہنچی جس پر مسرت حسین نے طیش میں آکر ڈرائیور کو چلتی گاڑی میں پیچھے سے گولیاں مار دیں۔


پولیس کے مطابق گولیاں ڈرائیور کے کمر میں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مسرت حسین کو واقعے کے فوری بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔


دوسری جانب کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں بچی سے زیادتی کی اطلاع ملی تھی، والدین کے بیان پر مختلف گھروں میں سرچ آپریشن کیا، پہلے 5 سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔بچی کی شناخت پر ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر کی چھت پر سوتی بچی کو اٹھا کر خالی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
 
Last edited:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Let's see whether Law will take action or love for criminals will win in Pakistan? It looks like in Pakistan threat of Law is already evaporated.