Chacha Basharat
Minister (2k+ posts)
چکی نمبر 13--- اڈیالہ جیل
چکی جیل کی اصطلاح میں ان کوٹھریوں کو کہا جاتا ہے جہاں پھانسی کے منتظر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے
یہ جیل میں بالکل الگ چکیوں (کوٹھریوں ) کا ایک سلسلہ ہوتا ہے
یہ چکیاں پختہ پتھر،بجری اور سیمنٹ سے بنائی جاتی ہیں- جن میں نہ تو کوئی نقب لگ سکتی ہے اور نہ ہی کوئی شے چھپائی جا سکتی ہے
اس کے علاوہ ان کوٹھریوں میں قید ان مجرموں کی دن میں دو بار تلاشی لی جاتی ہے
- کوئی شخص ان کے قریب نہیں جا سکتا- رات کو ہر تین گھنٹہ کے بعد انہیں جگا کر اطمینان کر لیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں
چکی کے باہر سخت پہرہ ہوتا ہے
- پہرہ دار چکر لگاتے ہوئے نگرانی کرتا ہے
- پھانسی کی ان چکیوں میں مجرمان کو پھانسی کے انتظار میں کئی،کئی ماہ اوربسا اوقات کئی،کئی سال تک رہنا پڑتا ہے
- اس تمام عرصہ مجرم اپنے جرم کو یاد کرکے احساس گناہ سے اکثر آہ بکا،واویلا اور آنسو بہانے میں مصروف رہتا ہے
- کبھی،کبھی ایسا بھی ہوتا ہے عین پھانسی سے چند لمحے قبل صدر مملکت قیدی کی رحم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کی پھانسی کی سزا کوعمر قید یا رہائی میں تبدیل کردیتےہیں
- موجودہ صدرمملکت عارف علوی صاحب کے متعلق مشہور ہے کہ وہ رحم دل ہیں اور وہ پھانسی کی سزا کو پسند نہیں فرماتے