چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل کا فیصلہ آگیا

Worldtronic

MPA (400+ posts)
2224941-sikandarsultan-1631683809-253-640x480.jpg


سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔


جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی فاضل بینچ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، آپ کی کوشش کو سراہتے ہیں کہ آپ نے آئینی نکتہ اٹھایا، آپ نے درخواست میں آئینی ترمیم کو بھی چیلنج کیا ہے، آپ کہتے ہیں موجودہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں، ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا لیکن آئین کے مطابق کسی آئینی ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہا کہ آپ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ہونی چاہیے، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن میں کوئی حاضر سروس جج بطور ممبر کام نہیں کر رہا، بتائیں الیکشن کمیشن میں حاضر سروس ججز کون ہیں؟ کوئی حاضر سروس جج نہیں پھر تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف ٹھوس گراؤنڈز نہیں۔

Source
 
Advertisement
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Chief Minister (5k+ posts)
Expected and rightly so, because the procedure to bring anything against the misconduct of CEC is clearly stipulated in the Constitution.
Only a reference can be filed against the CEC by the President for adjudication in the Supreme Judicial Council. There is NO other way.

ویسے سننے میں آیا ہے قاضی فائز عیسی کے خلاف ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے ذریعے اوور سیز پاکستانیز کی طرف سے ایک ریفرنس جلد سپریم کورٹ میں آ رہا ہے . وہ اب کیسے ہو گا؟ اظہر صدیق صاحب سے پوچھا جا سکتا ہے​
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Howw can someone so blatantly corrupt still be in his job? Pakistan is so fucked up that all the criminals are protecting each other openly yet the voters still blindly support them.
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs خبریں