ڈاکٹر عامر لیاقت کی کتنی جائیداد بچتی ہے؟سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بتا دیا

5bushraiqbalaamirjaidad.jpg

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ان کی جائیداد سے متعلق گفتگو کی، سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال کا میڈیا کو دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابق شوہر کی جائیداد سمیت دانیہ سے خلع پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب لوگ ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ سمیت یہ لکھتے ہیں کہ میں بھی کسی جائیداد کے لیے آج یہی کھڑی ہوں۔ عامر نے دوسری شادی کے وقت ہی اپنی ساری جائیداد بیچ دی تھی اور کچھ ایسا نہیں تھا جو بچا ہو، یہ بات میں بتانا نہیں چاہتی تھی لیکن مجھ پر اتنی باتیں کی گئیں کہ مجھے کہنا پڑا۔


بشریٰ کا کہنا تھا کہ یہ سب میں عامر کی روح کو سکون پہنچانے کے لیے کررہی ہوں تاکہ انہیں اور میرے بچوں کو بھی سکون ملے جو بے سکون ہیں، پوسٹ مارٹم بنتا نہیں تھا، یہی وجہ تھی کہ میں نے اور بچوں نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔

دانیہ کی عامر لیاقت سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ نے عامر سے شاید سوشل میڈیا کی وجہ سے ہی شادی کی تھی، شادی کے بعد دانیہ کو مقبولیت بھی ملی اور پیسہ بھی ملا، شادی سے پہلے دانیہ کو کون جانتا تھا، شادی کے وقت بھی دانیہ کا اسٹیٹس دیکھا جس میں تھا کہ ان کا خواب ہے کہ ان کے ایک ملین فالوور ہوں۔

بشریٰ اقبال نے مزید کہا کہ 6 جون کو عامر نے اپنے وکیل کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں عدالت خلع کی ڈگری جاری کر دے۔ طوبیٰ اور دانیہ نے شادی کے بعد ایک نام بنایا اور یہ سب کے سامنے ہے لیکن اگر یہ چیز یہی تک رہتی تو ٹھیک تھا مگر ان سب نے عامر کو ذہنی طور پر پریشان کیا جس کے بعد وہ ڈپریشن میں چلے گئے۔

ان کے وکیل نے کہا کہ کیونکہ پولیس کی جانب سے کوئی درخواست نہیں نہ ہی ان کی فیملی نے کوئی ایسی بات کہی ہے جس سے پوسٹمارٹم کی ضرورت پیش آ رہی ہو۔ وکیل نے کہا کہ اب جتنی دیر ہو چکی ہے سوائے ہڈیوں کے کچھ نہیں ملے گا اور ہڈیوں سے یہ بھی پتہ نہیں چل سکتا کہ موٹ ڈپریشن کی وجہ سے ہوئی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ڈھونگی عورت عامر لیاقت کی طرح اسلامی اسکالر بنی ہوی ہے۔ اس فیملی نے اور کچھ نہیں ملا تو دین فروشی ہی اپنا دھندھ بنا لیا۔ بندہ سو ہزار کامون میں سے کوی کر لے مگر نہیں جس کی آواز اچھی ہے وہ بس دین کو دھندھ بنا لیتا ہے