Asad Mujtaba
Chief Minister (5k+ posts)

سیالکوٹ پولیس کے جلسے اور عمران خان کو بہترین سیکیورٹی دینے کے دعوے پر ردعمل میں شہباز گل نے کہا کہ یہ سب ڈرامے بازی اور جھوٹ ہے۔ یہ تمام لوگ خاموش تماشائی تھے۔ سائیڈ پر کھڑے تھے کوئی سیکورٹی کی ڈیوٹی نہیں کر رہا تھا۔ میں نے چند جوانوں سے خود بات کی۔ انہوں نے مجھے خود بتایا ہمیں ڈی پی او نے منع کیا آگے جانے میں۔ صرف سائیڈ پر کھڑے رہنے کے احکامات ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1525633741431119873
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج خان صاحب کو بڑی مشکل سے جلسہ گاہ کی سٹیج پر پہنچایا گیا-اس پراسس میں شاہ محمود قریشی صاحب اور میں خود بھی زخمی ہوا۔ اس سب کی وجہ وہ لوگ ہیں جن کے کہنے پر DPO حسن نے تمام سیکورٹی ہٹا دی- حسن یاد رکھنا سارے عثمان بزدار کی طرح شریف نہیں ہوتے- آپ سے وعدہ ہے اس کا حساب ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1525606105208225794
شہبازگل نے ڈی پی او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حسن آپ نے جلسہ گاہ کو تباہ کیا۔متبادل جگہ کوئی سیکورٹی نہ دی۔پھر عمران خان کو سیکورٹی نہ دے کر ان کی جان کو خطرے میں ڈالا۔جیسے ہی حالات بہتر ہوئے، ان کے چیف آف سٹاف کے طور پر میں آپ پر ایف آئی آر بھی کٹواؤں گا،آپکا مکمل قانونی محاسبہ کیا جائے گا-انشاللہ آپکے کارنامے کو یاد رکھا جائے گا
https://twitter.com/x/status/1525604076180078592
یہ ائیرپورٹ نہیں۔ یہ جلسہ گاہ ہے۔ اور یہ سب اس لئے ہوا کیونکہ ڈی پی او حسن نے امپورٹڈ حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور اور سابقہ وزیراعظم کو سیکورٹی نہیں دی جو ان کا حق تھا۔ پہلی جلسہ گاہ پر ہم نے سب انتظام کر رکھا تھا۔ڈی پی او حسن نے وہ تمام تباہ کیا پی پی سی 324 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے گی
https://twitter.com/x/status/1525617229823614976
ایک تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وردی میں ہو۔ سلوٹ کرنا ہے تو کھڑے ہو کر کرو۔ کم از کم اتنی تو عزت کرو وردی کی۔ اب ان ڈراموں کے بعد ن لیگ کو آفیشل جوائن کر لیں اور اگلی باری خواجہ وینٹیلیٹر کے نیچے ایم پی اے کا الیکشن لڑ لیں۔ کیونکہ حرکتیں تو آپکی پٹواریوں والی ہیں ساری۔
https://twitter.com/x/status/1525632802401951745
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/vkhMSnk/dipo111211.jpg
Last edited by a moderator: