کابل میں خواتین کیلئے مخصوص ٹی وی چینل بند

zani1i1i1.jpg


افغان خواتین جو پہلے ہی اپنے حقوق کیلئے پریشان ہیں، اب خواتین پر صحافت میں بھی مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں، کابل میں خواتین کے لیے مخصوص ٹی وی چینل کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

چینل کے لیے آخری اسائنمنٹ کور کرتی خاتون رپورٹر رو پڑی۔

افغان رپورٹر زہرہ کا کہنا ہے کہ صحافت میں دس سال معاشرے کے تلخ رویے کا سامنا کیا، لیکن آج کی صورتِ حال مختلف ہے،

انتظامیہ کی جانب سے اس سخت فیصلے کے بعد میں خواتین کے حقوق پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ چند سال قبل افغانستان میں خواتین کیلئے ٹی وی چینل زان لانچ کیا گیا تھا جو کہ خواتین کے مسائل سے متعلق موضوعات پر ہی رپورٹس نشر کرتا تھا اور اس میں کام کرنے والوں کی اکثریت خواتین کی ہی تھی۔

گزشتہ ماہ اگست میں کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے سرکاری اور نجی دفاتر میں خواتین ورکر نے جانا چھوڑ دیا تھا، ابتدا میں افغانستان کے معروف ٹی وی چینل طلوع نیوز نے اپنی نشریات بند کردی تھیں تاہم بعد ازاں خواتین اینکر کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب افغانستان کی عبوری حکومت میں خواتین کو اب تک شامل نہیں کیا گیا ہے،خواتین کی جانب سے بھی اپنے حقوق کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔