کب تک نوٹ کی چوٹ پرسرکس جاری رہےگا:راجہ ریاض کی آڈیو پرکامران خان کا تبصرہ

kamran-khan-raja-riaz-leak.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما راجہ ریاض کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی، ووٹر نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ ہم عدم اعتماد کا ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے، تاہم اب ان کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں ووٹر کی جانب سے ان کو پارٹی کا ساتھ نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی کال میں سنا جا سکتا ہے کہ راجہ ریاض کے حلقے کا ایک ووٹر ان سے سندھ ہاوس جا کر بیٹھنے پر اعتراض کر رہا ہے ۔مبینہ کال کے دوران حبیب اللہ نامی شخص نے راجہ ریاض سے کہا کہ میڈ یا پر آپ کی تصویریں دیکھ کر پریشان ہو گئے ہیں۔راجہ ریاض کی جانب سے وجہ دریافت کرنے پر حبیب اللہ نے کہا کہ ہم نے ووٹ عمران خان کو دیا اور آپ جا کر سندھ ہاوس بیٹھے ہوئے ہیں،


ہم نے آپ کو اس لیے ووٹ نہیں دیا تھا کہ آپ ہمارا ووٹ زرداری کو بیچ دیں۔راجہ ریاض نے کہا کہ ہم تین سال تک حکومت کی منتیں کرتے رہے لیکن ہمارا کوئی کام نہیں ہو رہا تھا جس پر حبیب اللہ نے کہا کہ پھر آپ استعفیٰ دے دیتے جس پر راجہ ریا ض نے کہا کہ استعفیٰ بھی دے دوں گا۔


اس پر ووٹر نے کہا کہ آپ عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دیں لوگ ہمیں برا بھلا کہہ رہے ہیں، آپ آج ہی استعفیٰ دیں۔

دوسری جانب معروف اینکر پرسن کامران خان نے جہانگیر ترین سے پاکستان سے بدلہ نہ لینے کی درخواست کردی، کہتے ہیں جہانگیر ترین صاحب عمران خان نے آپ سے بڑی زیادتی کی، براہ مہربانی بدلہ پاکستان سے نہیں لیجیئے گا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں راجہ ریاض کی مبینہ آڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی منحرف راجہ ریاض سے فیصل آباد کے اس قابل فخر پاکستانی کی گفتگو میرے پاکستان پر اعتماد میں کئ گنا اضافہ کرگئی کب تک نوٹ کی چوٹ پر یا کسی گارنٹی پر قلابازیوں کا یہ سرکس جاری رہے گا جہانگیر ترین صاحب عمران خان نے آپ سے بڑی زیادتی کی بدلہ پاکستان سے نہیں لیجیئے گا پلیز۔
 
Advertisement

hello

Minister (2k+ posts)

جیالے پٹواری بیک زبان بڑے خوش ہیں کہ دیکھو ہمارے لیڈران نے کیا کمال کر دیا ہےدلوں بغیرتوں والی حرکت کرکے کس طرح نام کمایا ہے کیا ہو ا اگر چند بندے خرید لیے لیکن دیکھو کتنی مکاری کا کھیل کھیلا دیکھا شریفوں کا جال زرادری سب پر بھاری ایک بار پھر ثابت ہو گیا دیکھو دیکھو ہر طرف ان کے چرچے ہیں
اوئے الو کے پٹھو یہی تو عمران خان لوگوں کو کہتا تھا یہ لالچی ٹھگ سوداگر ہیں ملک سے انہیں کوئی غرض نہیں یہ اپنے مفاد کی خاطر ہر کمینی حرکت کر گزریں گے اور تم نے پھر اس کے ہاتھ ایک اور تازہ ثبوت دے دیا
اور یہ ایسے ہی ہے جب پانامہ آیا اور وہ اس کے ہاتھ لگ گیا تم خوش فہمی میں تھے کہ بیٹھے بیٹھائے ہماری کمپنی کی مشہوری ہو گئی عوام یہ بھول جائیں گیں لیکن اس نے پانامہ بھولنے نہیں دیا اور اس وقت کمپین چلا کر تمہیں ذلیل کر کے رکھ دیا اب وہ تمھارا اس سے زیادہ برا حال کرے گا ڈنگرو اگر تمھارے پاس دماغ ہوتا تو یہ نا کرتے کیونکہ اس کو بیانیہ مل گیا ہے
یہ تم وہی حرکت کر رہے ہو جو پہلے کیا کرتے تھے کہ فیصلہ پڑھے بغیر لڈو کھا لیتے تھے اور نعرے لگاتے تھے جت گئے جت گئے پھر فیصلہ لوگ بتاتے تو چھپتے پھرتے تھے
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
چند دن قبل جب اسی فورم پر کامران خان نے حکومت اور مانے چرسی پر تنقید کی تھی تو سارے یوتھیے اسے گالیاں دے رہے تھے۔ آج ابو جی ابو جی کہہ کر بلا رہے ہیں۔۔۔۔۔🤣😂۔
 
Sponsored Link