کراچی، بم دھماکے کے مقام سے 15 سالہ لڑکی مبینہ اغوا ہو گئی، مقدمہ درج

FStpXAeWYAMKtDm

گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں مچنے والی بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ طور پر اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پریڈی پولیس نے درج کر لیا ہے۔

اغوا ہونے والی لڑکی کے بھائی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتانا ہے کہ میری اہلیہ، بہن اور والدہ پنجاب کالونی سے خریداری کرنے صدر آئے تھے، خریداری کر کے واپس آ رہے تھے کہ دھماکا ہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔

https://twitter.com/x/status/1525433950054887427
لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ رش میں گر کر بیہوش ہوگئیں تھیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔

پولیس کے مطابق سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان نے اپنے طور پر لڑکی کو بہت تلاش کیا ہے مگر اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
ya Rab yea bachi sahi salamat izzat ky saath ain ky ghar walo ko mil jae, or waqai kisi ny agwa kia hy to aisay logo ko Ya Rab halak kr dy, un ko ibrat ka nishan bana dy, duniya main he aisa zalil o ruswa kr ky halak kr dy jo aise situation main bhe thora bhe imaan ain ky paas nahi hota