کراچی: لائنوں میں لگ کرگھر کی کھڑکی سے منشیات خریدنے کی ویڈیووائرل

drugs-karachi.jpg


کراچی میں جہانگیر روڈ پر ایک گھر کی کھڑکی کے باہر لوگ لائن لگا کر منشیات خریدنے لگے، منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ پاڑا کے علاقے میں جہانگیر روڈ پر ایک گھر سے کھلے عام منشیات فروشی جاری ہے، لوگ گلی میں لائن لگا کر ہول سیل اور ریٹیل ریٹ پر منشیات حاصل کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیوز اور اطلاعات کے مطابق بلوچ پاڑا کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ ہے جہاں فہمیدہ نامی خاتون اور چھوٹا بابا لاڈلہ آپریٹ کرتے ہیں، فہیمدہ نامی خاتون گھر کی کھڑکی سے ہول سیل اور ریٹیل ریٹ پر منشیات فروش کرتی ہیں۔


واضح رہے کہ کراچی میں ایک طرف تو پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرتے ہیں تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی پولیس نے بلوچ پاڑا کے منشیات فروشوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
 
Last edited:

israr0333

Minister (2k+ posts)
Pakistan ka sab se bara mujrim qanoon khud he.. Aur Insaaf ki dukanoo pe sab se ziada na Insaafi hoti he.