کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال،مثبت کیسز کی شرح21 فیصد سے بڑھ گئی

corona-sindh-karachi.jpg

محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی تھی، تاہم آج کراچی میں یہ شرح 21.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 650 کرونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 138مثبت آئے۔کرونا کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدايت کی ہے۔

محکمہ صحت نے 12 سے 18 سال کے نوجوانوں کے اندراج کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور کہا کہ تفصیلات اگست میں بوسٹر ڈوز مہم کیلئے طلب کی گئی ہیں۔
Clipboard14.jpg


محکمہ سندھ کے مطابق کورونا کی قسم اومی کرون کے مزید دو نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں جن کو بی اے4 اور بی اے 5 کے ناموں سے کیٹیگرائز کیا گیا ہے ۔یہ دونوں نئے ویرینٹ گزشتہ اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سندھ میں بی اے 4 کے 4 جب کہ بی اے 5 کے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس لئے محکمہ صحت عوام پر ایک بار پھر سےاس بات کیلئے زور دے رہا ہے کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوائیں اور ہرممکن حد تک عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔

اومیکرون کے بی اے 4 اور بی اے 5 ویرینٹ سب سے پہلے جنوبی افریقا میں رواں برس جنوری اور فروری میں سامنے آئے تھے۔ اب اس کے کیسز برطانیہ میں بھی سامنے آرہے ہیں۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
Don't worry Neutrals and Lyari Gangster are going to control COVID this time. We are in good hands ?

FV3e2TyXwAAywMO


FV3e7ihWYAQEYiI
کراچی میں اب کوئی کرونا سے نہیں مرے گا، کیونکہ اس کا قادر پٹیل پہلے ہی لیاری گینگ وار میں کام صاف کر دے گا