کسانوں کی آواز کوئی نہیں سنتا،طاقت ور چاہتا ہے این آر او مل جائے :وزیراعظم

Raja Atta

Senator (1k+ posts)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقت ور چاہتا ہے کہ مجھے این آر او مل جائے۔


اسلام آباد میں کاشتکاروں کے لیے کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاشتکاروں کو سہولیات پہنچانے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے، کسانوں کی آواز کوئی نہیں سنتا، طاقت ور چاہتا ہے کہ مجھے این آر او مل جائے جب کہ کسان لندن میں فلیٹ نہیں لے گا وہ اپنی زمین پر ہی کاشت کرےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسان شوگر ملز کے پاس جاکر بھی مار کھاتا اور آگے بھی کٹوتی کا سامنا کرتا ہے، ہم نے آگے بھی کسانوں کی مدد کرنی ہے، اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے پانی ضروری ہے، پاکستان میں 50 سال بعد 10 ڈیمز بن رہے ہیں، ڈیمز میں بارش کا پانی ذخیرہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسان کارڈ سے چھوٹے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی، کسانوں کو انشورنس دیں گے جو دنیا کے مختلف ممالک میں دیا جاتا ہے، ہماری پارٹی نے ہمیشہ انصاف کے لیے تحریک چلائی، ہماری کوشش تھی چھوٹے طبقے کو انصاف فراہم کرناہے، چھوٹا کسان خوشحال ہوگا تو پیسہ بیرون ملک نہیں لے جائےگا، کسان کو فصل کی پوری قیمت وصول کرانا میرا عزم تھا۔


Source
 
Last edited by a moderator: