کندھ کوٹ میں سرکاری اہلکاروں کیلئے منفرد سزاؤں کا اعلان

kann111.jpg


کندہ کوٹ کی مقامی عدالت نے مثال قائم کردی، ایسی سزائیں دیں جس سے جزا ملے گی، کندھ کوٹ میں بجلی کی تاریں گرنے سے تین بھینسیں مرنے کے کیس میں کی سماعت ہوئی، عدالت نے بجلی اہلکاروں کو ایسی سزائیں دیں جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے بلکہ جاری رکھیں گے۔

جی ہاں مقامی عدالت نے سرکاری اہلکاروں کو 2 سال تک نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ 2 مساجد کی صفائی ، ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے بجلی کی تاریں گرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ واپڈا کے اہلکاروں کی سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ ہر مہینے عدالت میں پیش کی جائے،کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کے تار گرنے سے شہری کی تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر شہری سیپکو اہلکاروں کے خلاف معاملہ عدالت میں لے گیا تھا۔