"کیا ریاست اتنی کمزور ہے کہ دبئی اسمگل کی گئی لڑکیوں کو واپس نہیں لا سکتی؟"

scp-11121.jpg


کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے کہ دبئی اسمگل کی گئی لڑکیوں کو واپس نہیں لا سکتی؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں خاتون خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کی جانب سے ملزمہ صدف ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ میری بچیوں کو اغوا کر کے انہیں دبئی اسمگل کردیا گیا، 10سال سے میں نے اپنی بچیوں کو نہیں دیکھا، ملزمہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

جسٹس مقبول باقر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ہم خاتون ملزمہ کی ضمانت منسوخ بھی کر سکتے ہیں، کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے دبئی سے بچیوں کو نہیں لا سکتی؟ ایف آئی اے ابھی تک بچیوں کو واپس کیوں نہیں لا سکی، کیا دبئی کے ساتھ پاکستان کا کسی قسم کا معاہدہ ہے؟

جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیئے کہ دبئی تو پاکستان کی تحصیل سے بھی چھوٹا ملک ہے۔ ملزمہ صدف ناز اگر آپ ضمانت برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ملک میں ہی رہنا ہوگا۔ عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو سپریم کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے اور اس کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تحقیقات میں خاتون ملزمہ کو قصوروار قرار دیا ہے، بچیوں کو دبئی سے لانے کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندے کو طلب کرتے ہوئے خاتون خوش بخت کی بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
from last 10 years
I guess they might be settled there
hoping having a much better life than in Pakistan
SHE should go and see her daughters there
now they are earning hands and she wants to take over
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Sad as it is, many of these girls are dancers, who go to the middle east to dance in bars, clubs, or parties....and they go knowingly. And when they feel they arent getting their fair share of the cut, many of them resort to blaming their handlers for deceiving them.
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
scp-11121.jpg


کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے کہ دبئی اسمگل کی گئی لڑکیوں کو واپس نہیں لا سکتی؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں خاتون خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کی جانب سے ملزمہ صدف ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ میری بچیوں کو اغوا کر کے انہیں دبئی اسمگل کردیا گیا، 10سال سے میں نے اپنی بچیوں کو نہیں دیکھا، ملزمہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

جسٹس مقبول باقر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ہم خاتون ملزمہ کی ضمانت منسوخ بھی کر سکتے ہیں، کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے دبئی سے بچیوں کو نہیں لا سکتی؟ ایف آئی اے ابھی تک بچیوں کو واپس کیوں نہیں لا سکی، کیا دبئی کے ساتھ پاکستان کا کسی قسم کا معاہدہ ہے؟

جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیئے کہ دبئی تو پاکستان کی تحصیل سے بھی چھوٹا ملک ہے۔ ملزمہ صدف ناز اگر آپ ضمانت برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ملک میں ہی رہنا ہوگا۔ عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو سپریم کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے اور اس کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تحقیقات میں خاتون ملزمہ کو قصوروار قرار دیا ہے، بچیوں کو دبئی سے لانے کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندے کو طلب کرتے ہوئے خاتون خوش بخت کی بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔
کھاجے آصف عرف مسٹر کشمالہ طارق سے کہو کچھ کرے۔ وہ تو دوبئی کا اقامہ ہولڈر بھی ہے