عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدرایمل ولی خان نے کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے لائق محمد خان پر تنقید کے خلاف سخت ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان مین ایمل وزیر خان نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے میرے ایم پی اے کے خلاف سخت زبان کا ایکشن لینے کی جرات رکھتی ہے تو ایکشن لے کر دکھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ن لیگ ایکشن لیتی ہے تو میں ضرور اپنے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے کی گئی گفتگو پر ایکشن لوں گا۔
واضح رہے کہ اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نازیبا گفتگو کی جس کے جواب میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے ردعمل دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز شریف کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی تقریر کے دوران لائق محمد خان کیلئے فیڈر لہرایا اور کہا کہ یہ فیڈر کیلئے رورہا ہے۔