کیا ن لیگ کے کسی اہم فرد کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی؟ شاہد خاقان کا جواب

shahidii1i22hh1.jpg


پارٹی کی کسی اہم شخصیت کی اسٹیبلشمنٹ کے کسی فرد سے ملاقات نہیں ہوئی، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کسی اہم شخصیت کی اسٹیبلشمنٹ کی کسی طاقتور شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف کا فیصلہ ہے ملک کو فوری اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک کی ضرورت ہے کہ لوگوں کے سر سے ہاتھ ہٹ جائیں، جب تک یہ ہاتھ رہیں گے ملک میں سیاسی نظام نہیں چل سکتا، اسٹیٹ بینک کے بل کیلئے عددی برتری ٹیلیفون کالز کے ذریعہ پوری کی گئی.

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ادارے غیرجانبدار رہے، کیا ادارے قومی سطح پر بھی غیرجانبدار ہیں یہ بات بحث طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی فون کالز کے ذریعے عددی اکثریت پوری کی گئی ہے.

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے لوگ کہتے ہیں کہ وہ اس کیلئے ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے مگر فون کال پر ان سے ووٹ دلایا گیا. ان کا کہنا تھا یہ کوئی ایک شخص نہیں بلکہ کئی لوگ ہیں.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ اگر یہ غیر آئینی مداخلت نہ ہو تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی.

پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور بھی شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت شور کم مچاتی اور کام زیادہ کرتی ہے، پنجاب حکومت کی ساڑھے تین سال کی کارکردگی اب لوگوں کی رائے میں سامنے آرہی ہے۔
 
Advertisement
Sponsored Link