کیا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

liaqit112.jpg

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ہے اور جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات کی تھی اور لیاقت خٹک اور احد خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک نوشہرہ میں بڑے شمولیتی جلسے کا اہتمام کریں گے جس میں سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹوزرداری شرکت کریں گے

واضح رہے کہ پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان تنازعہ پی کے 63 کی سیٹ سے شروع ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کے میاں جمشید کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پرویز خٹک نے میاں جمشید کاکاخیل کے بیٹے کو ٹکٹ دلوایا تھا جبکہ لیاقت خٹک کے فرزند احد خٹک بھی یہی تمنا رکھتے تھے۔


جس کے بعد دونوں بھائیوں میں دوریاں پیدا ہوگئیں اور لیاقت خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کردی جس کے باعث تحریک انصاف اس نشست سے ہاتھ دھوبیٹھی، اسکے بعد لیاقت خٹک نے وزارت بھی لے لی گئی ۔

اسکے بعد دعویٰ کیا جارہا تھا کہ لیاقت خٹک ن لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن اب اطلاعات ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔