کیا ہم جانور ہیں؟ بھارتی پولیس اہلکار ناقص کھانے پر برہم،ویڈیو

4bharitpolcekhana.jpg
بھارت میں انسان کی کوئی قدروقیمت نہیں، پھر چاہے ان کی قوم کے محافظ ہی کیوں نہ ہوں، کچھ سالوں قبل بھارتی فوجی نے ناقص کھانا ملنے پر ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کا پول کھولا تھا اور اب بھارتی پولیس اہلکار بھی نارواں سلوک سے نالاں ہے۔

چھتیس گڑھ پولیس کے کانسٹیبل نے ناقص کھانے کی ویڈیو کیا ہم جانور ہیں کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی جو وائرل ہوگئی،پولیس کانسٹیبل بٹو سانڈے نے ویڈیو اپنے کمانڈر کو شیئر کی تاکہ ناقص کھانے سے متعلق آگاہ کیا جاسکے لیکن ویڈیو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی اور پوری دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ نظر آگیا۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 96 سیکنڈ کی ویڈیو میں مچھلی، کڑی دکھائی اور کہا کہ یہ کھانا دیا گیا ہے ہمیں، یہ کھانا ہے یا ابلا ہوا پانی،کانسٹیبل نے کہا کہ کیا میس کمانڈر اپنے گھر میں بھی وہی کھانا کھا رہا ہے؟ ہم اپنے وطن کےلیے خدمت کررہے ہیں، کیا ہم جانور ہیں؟

کانسٹیبل نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ہم صرف گزارش کررہے ہیں کہ ہمیں وہ کھانا فراہم کیا جائے جو افسران اپنے گھروں میں کھا رہے ہیں،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھتیس گڑھ فورس کمانڈر نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل 2017 میں بی ایس ایف کی 29 بٹالین سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ناقص کھانے پر غصہ کیا تھا، انہوں نے بتایا تھا کہ سرحد پر تعینات فوجیوں کو ناقص معیار کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے بلکہ کبھی کبھار تو وہ بھوکے ہی سو جاتے ہیں۔

تیج بہادر کے خلاف انکوائری کی گئی تھی اور رپورٹس سامنے آنے کے بعد انہیں کنٹرول لائن سے ہٹا کر ہیڈ کوارٹر میں پلمبر لگادیا گیا تھا،جس کے بعد تیج بہادر پر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ضابطہ اخلاق ورزی کے جرم میں ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔