کیمبرج کےچوتھے طالب علم،بطور چیف جسٹس عمر عطا بندیال،انکی زندگی پرایک نظر

sp-js-ata-bindaal.jpg


جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس کیمبرج سے فارغ التحصیل ہونے والے چوتھے طالبعلم

پاکستان کا کا عدالتی نظام جلد جسٹس عمر عطا بندیال کے ہاتھ میں ہوگا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ عدالتی نظام کی سربراہی کرنے والے کیمبرج یونیورسٹی کے چوتھے سابق طالب علم ہوں گے، اس سے قبل پاکستان کے پہلے چیف جسٹس میاں عبد الرشید (1889-1981) نے 109 سال قبل 1912 میں کیمبرج سے گریجویشن کیا۔

ملک کے چوتھے اعلیٰ ثالث، ایلون رابرٹ کارنیلیس (1903-1991) نے 94 سال قبل 1926 میں مغربی قانون پر بنیادی مقالے کے ساتھ قانون اور انصاف میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی تھی ،اور 26ویں چیف جسٹس، آصف سعید کھوسہ (پیدائش 1954) نے 1422 میں قائم لندن کے لنکنز ان میں 1979 میں بار بلائے جانے سے پہلے پبلک انٹرنیشنل لاء میں اپنی اسپیشلائزیشن مکمل کی تھی۔

جنگ گروپ اور جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تحقیق کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی سے 14 برطانوی اور ایک پاکستانی وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین بھی پڑھے ہیں، جنہوں نے انگلستان میں بیرسٹر-ایٹ-لا بننے کے لیے قانون کی مشق کرنے سے پہلے اپنی ایم اے انگلش ڈگری کے لیے کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرنیٹی ہال میں شرکت کی تھی۔

پاکستان کے تناظر میں ایک اور معروف کیمبرج کے سابق طالب علم اعتزاز احسن، ممتاز قانون دان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ/قانون اور تعلیم/سینیٹ میں قائد ایوان ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال بھی لنکنز ان لندن سے بیرسٹر ایٹ لاء کے عہدے پر فائز ہوئے جسے تین پاکستانی چیف جسٹس بنانے کا اعزاز حاصل ہے،جن میں 1930 میں جسٹس فضل اکبر، 1957 میں جسٹس اجمل میاں اور 1979 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ شامل ہیں۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے علاوہ سابق پاکستانی صدر اور وزیر اعظم، ذوالفقار علی بھٹو، صدر اسکندر مرزا کی کابینہ کے ارکان میں سے ایک کے طور پر مرکزی دھارے کی سیاست میں داخل ہونے سے پہلے، لنکنز ان میں ایک بیرسٹر کے طور پر بھی تربیت یافتہ تھے۔

جسٹس عمر عطا بندیال مسلم لیگ ن کے مرحوم ایم این اے پرویز ملک کے ایک صاحبزادے اور ایوان زیریں کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک کے سسر ہیں جنہیں نواز شریف کی پارٹی نے ان کے شوہر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر کامیابی کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتارا تھا۔

پرویز ملک مرحوم کے دو بھانجے، ان کی بہن کے بیٹے (سابق پی پی پی ایم این اے) یاسمین رحمان اور پی پی پی کے ایک مقامی رہنما میاں مصباح الرحمان پہلے ہی ایک اور سابق پاکستانی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں سے شادی کرچکے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 (2-2-22) کو 63 سال، چار ماہ اور 16 دن کی عمر میں ایک سال، چھ ماہ اور 25 دن کے لیے 16 ستمبر 2023 تک حلف اٹھائیں گے۔

 
Advertisement

Scholar1

Minister (2k+ posts)
‏اگر شاہ رخ جتوئی اور عثمان مرزا اتنے طاقتور ہیں سوچیں گاڈ فادر اور زر شر کتنے طاقتور ہونگے؟ عمران خان کا مقابلہ شاید تاریخ کے سب سے بڑے اور منظم مافیا سے ہے وہ غلطیاں بھی کرے گا لیکن اسکا انکے سامنے ہتھیار نہ ڈالنا بہت بڑا کارنامہ ہے ہم میں سے کوئی ان کے مقابلے میں آئے تو شاید سمجھوتہ کر لے گا۔
‏جو سسٹم عزیر بلوچ اور راؤ انوار کو سزا دینے کی اہلیت و جرات نہیں رکھتا
وہ زرداری اور نواز شریف کے قبیلے کو سزا دینے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا ہے
یہاں شاہ رخ جتوئی ریاست کا بہنوئی بن کر موجیں کر رہا ہے
دفاعی طاقت آپ دس گنا بھی بڑھا لیں لیکن
جب تک انصاف نہیں ہو گا
ملک اور اس کے شہری محفوظ نہیں ھو سکتے
نہ ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے !! عمران خان کا سب سے بڑا احسان یہ ہے اس نے مکروہ سسٹم کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول عدلیہ بیوروکسی اور میڈیا کو ننگا کر کہ عوام کہ سامنے رکھ دیا اور حجت تمام ہوئ باقی اس قوم کی مرضی۔۔
 
Sponsored Link