گیند لگی تو فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔آصف علی

20211027_175405.jpg

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زبردست بیٹنگ کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ جب انہیں کھیلنے کے دوران گیند لگی تو فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار چھکوں سے فتح دلانے والے قومی کرکٹر آصف علی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دیا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ کل جب انہیں گیند لگی تو سوچا کہ یہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔ میں گراونڈ میں یہ سوچ کے گیا تھا کہ یہ میچ جیتنا ہے۔

ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کل جب میں گراؤنڈ میں اترا تو شعیب ملک نے حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آج تمہارا دن ہے جو دل کرتا ہے وہ کرو۔ آصف علی نے بتایا کہ شعیب ملک کے ساتھ پریکٹس میچ میں بہت کچھ سیکھا تھا۔

مایہ ناز بلے باز آصف علی نے کہا ہے کہ تمام اوورز دیکھ کے کھیل کے میدان میں اترا تھا۔ بیک فُٹ پر جو چھکا مارا وہ بہت مشکل تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں آخری اوورز کے دوران آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
 
Advertisement

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Well done, and Shoaib's advice during/before the match also proves that if it is the right mix of talent and experience then winning becomes a norm.
 
Sponsored Link