
معروف اینکر پرسن فریحہ ادریس نے منحرف ارکان سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ ایک رکن نے ان سے کہا ہے "25 کروڑ میں زندگی گزر جائے گی"۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملکیلہ علی بخاری نے منحرف ارکان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کی خودار قوم! یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک اور قوم کی بقا اورغیرت کو داؤ پر لگایا ہے یہ وہ چہرے ہیں جن کا مقصد اقتدار ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ قوم کے بھی غدار اور اپنے لیڈر کے بھی، پہچانو ان کو، ان کو معاف نہیں کرنا۔
https://twitter.com/x/status/1510175500727373827
انہوں نے جویریہ ظفر آہیر، نزہت پٹھان اور وجیہہ اکرم کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ان کے جواب میں معروف صحافی و اینکر پرسن فریحہ ادریس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نے کہا ہے کہ 25 کروڑ میں زندگی بھر گزر جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1510176202467598337
انہوں نے ساتھ میں صارفین سے سوال کیا کہ اندازہ لگائیں ان میں سے کس نے یہ بات کہی ہو گی؟
اس کے علاؤہ ایک اور ٹویٹ میں فریحہ ادریس نے کہا کہ اسی رکن نے یہ بھی کہا کہ وہ ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتی کہ وہ واقعی اس کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ دیں گی یا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1510178518327447553
فریحہ ادریس نے ایک اور سوال اٹھایا کہ اگر یہ سبھی برے لوگ ہیں تو پھر پارٹی نے انہیں اپنی طرف سے نامزد کیوں کیا تھا؟ تب منتخب کرنے کا کیا معیار تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5muhanrukandhithai.jpg