8سالہ شاکرزیادتی کے بعد قتل،والد نے درد بھری کہانی سنادی

3karachibacbadfailymurdr.jpg

کراچی کے علاقے قائد آباد ماروی گوٹھ میں گزشتہ روز دوسری جماعت کے طالب علم 8 سالہ شاکر کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا، ایم ایل او ڈاکٹر کے مطابق آٹھ سالہ شاکر کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

والد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں درد بھری کہانی سنادی، والد نے بتایا کہ شاکر گزشتہ رات 9 سے 10 بجے کے درمیان لا پتا ہوا،اس وقت علاقے میں بجلی چلی جاتی ہے، اور ہر طرف اندھیرا ہوتا ہے۔


والدنے بتایا کہ انھیں بالکل بھی امید نہیں تھی کہ ان کا بچہ اس طرح خون میں لت پت ملے گا،گھر میں چاول پکے تھے اور شاکر چاول نہیں کھاتا تھا، اسے روٹی چاہیے تھی تو وہ روٹی لینے باہر گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہوٹل لائبریری کے پاس ہی ہے، لیکن جب آدھ پونا گھنٹا وہ واپس نہیں آیا تو میں نے پریشان ہو کر علاقے میں تلاش کر دی اور پورا علاقہ چھان مارا۔ انھوں نے کہا اس دوران لائبریری کے قریب لوگوں کا رش دیکھا، پھر میرا پڑوسی بھاگتا ہوا آیا کہ لائبریری میں ایک بچے کی لاش پڑی ہے، دیکھو کہیں وہ تو نہیں۔

والد نے بتایا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے میرا بچہ اس طرح خون میں لت پت ملے گا، میں بھاگتا ہوا گیا، جب میں نے دیکھا تو میرے بچے کا گلا کٹا ہوا تھا، اور اسے پیچھے ایک اسٹور روم میں گھسیٹ کر لے جایا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لائبریری کے اوپر ایک سرائے خانہ بھی ہے، جس میں کچھ لوگ رہائش پذیر ہیں، جنھیں پولیس نے حراست میں لیا ہے، حراست میں لیے جانے والے مشبتہ افراد کی تعداد 18 ہے۔

مقتول شاکر حسین کے والد نے بتایا کہ میں فیکٹری میں جاب کرتا ہوں، میری کسی سے دشمنی نہیں، میرے بچے کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کیا گیا، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے مطالبہ ہے ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، ہم بچے کے بہیمانہ قتل پر احتجاج بھی کریں گے،پولیس نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اور ایف آئی آر میں ہمارا مؤقف بھی نہیں لیا گیا۔
 
Advertisement

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
فضلے ڈیزل گشتی کے بچے کے مدرسوں میں لونڈے بازی کی تربیت دی جارہی ہے۔ اب تو کوکب حرامی لونڈے باز بھی اسی گشتی پن میں شامل ہوگیا ہے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Kash kabhi is trah ke wehshiana juram par hamaray CJ.Bandial ki khoufey Khuda se raat 12 bajay aankh khul jaya aur wo raat 12 bajay adalat khoul kar Sou Moto lein...tu kitna acha ho.Police aur Corrupt adalato k khouf se thar thar kanmpain..
Aisa hona nahi.phir bhi khawab dekh raha ho..
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
zainab bachi masoom, us case main bhe sirf aik bunday ko phansi dy de, jub ky vo keh raha th avo akayla nahi tha, or shahbaz or rana sanaulla ny case main rukawat dali thee, kasoor main itna bare issue utha or koi khas karvai nahi hui,

main pdm ko kisi nafrat ke wajah sy nahi ghaseet raha ais issue main , but this is the reality, na police na judiciary to taleem na koi development na Islam, koi saza Islam ky mutabiq nahi to phir or kia expect karain gy

Nawaz Sharif ky pas 2/3 majority thee aik time pr us waqat q shariyat nafiz nahi kre , or agar Imaran Khan ny bhe aisa kia to phir Imran Khan ky khelaf bhe jihad ho ga mara , jis bhe capacity main ho
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
bohat dukh bohat dukh bohat dukh hua , yea masoom jaan kis aziat sy kis khoof sy guzra hoga,
ya Rab Maaf kr dy humaray gunah humain sudhar dy tauba krty hain
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
رات نو بجے لوڈشیڈنگ کے دوران گھپ اندھیرے میں کتنے آرام سے بچے کو تندور پر روٹی لینے بھیج دیا
اس کے باپ کو بھی جوتے مارنے کی ضرورت ہے
اگر صرف والدین احتیاط کرلیں تو اسی فیصد جرائم کم ہوجائیں گے
اور مجرم تو سفاک قاتل ہے اس کو ٹکڑے کردینا چاہئے
 

Awami Awaz

Senator (1k+ posts)
رات نو بجے لوڈشیڈنگ کے دوران گھپ اندھیرے میں کتنے آرام سے بچے کو تندور پر روٹی لینے بھیج دیا
اس کے باپ کو بھی جوتے مارنے کی ضرورت ہے
اگر صرف والدین احتیاط کرلیں تو اسی فیصد جرائم کم ہوجائیں گے
اور مجرم تو سفاک قاتل ہے اس کو ٹکڑے کردینا چاہئے
فیصد درست 100
 
Sponsored Link