Raja Atta
Senator (1k+ posts)
اسلام آباد(پبلک نیوز) صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہو گا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہو گا، ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ٹیکس ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1438896587334373376
آرڈیننس کے تحت ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ٹیکس ہوگا، 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہو گا
۔آرڈیننس کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد ٹیکس ہو گا، ماہانہ 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا.
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/QDZ24PQ/tax.jpg
Last edited by a moderator: