
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اور گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1632313635056889856
عمران خان کو للکارتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم
اس موقع پر مریم نواز نے ہیش ٹیگ #عمران_گھبرانا_نہیں شئیر کیا اور گیدڑ والی ایک تصویر بھی شئیر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ لیڈر نہیں گیدڑ
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahaiaahs.jpg