
پاکستان ہماری دھرتی ہے جسے نہ تو کسی کو دے سکتے ہیں، نہ بیچیں گے، پاکستان ملک ہے کمپنی نہیں کہ دیوالیہ ہونے سے ختم ہو جائے: سابق صدر
وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے تھے معیشت تباہ ہو رہی ہے لیکن اقتدار سے جانے والے کو معلوم نہیں تھا کہ پاکستان تباہ ہو رہا ہے، کچھ عرصہ اور انتظار کرنا اور انتخابات کرا لینا آسان تھا لیکن وہ کچھ ایسے کام کر رہا تھا جس سے روکا نہ جاتا تو مزید ملکی ادارے بیچ دیتا، یہ اس کی عادت ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری دھرتی ہے جسے نہ تو کسی کو دے سکتے ہیں، نہ بیچیں گے، پاکستان ملک ہے کمپنی نہیں کہ دیوالیہ ہونے سے ختم ہو جائے، جاپان 10 بار دیوالیہ ہو کر بھی اپنے پائوں پر کھڑا ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری کے وزارتیں چھوڑنے کے بیان پر کہا کہ وہ جوان آدمی ہے، جلد غصے میں آتا ہے، ہم غصہ پینے کے عادی ہو چکے ہیں۔
سیاستدانوں سے بات چیت ہو سکتی ہے لیکن یوٹرن پر یقین رکھنے والے عمران خان اور پی ٹی آئی سے نہیں۔
انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ یہ وزارت داخلہ کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر داخلہ مجھ سے اس بارے میں کیوں پوچھیں گے؟ میں دخل اندازی نہیں کرتا، وزارت داخلہ نے جو کرنا ہو گا کر لے گی۔انتخابات کا ماحول بننے کے بعد سیاسی فیصلے کیے جائیں گے، ہمارے خیال میں انتخابات وقت پر ہوں گے۔
مردم شماری کے حوالے سے کہا کہ سندھ کی حد تک بلاول کو اعتراضات ہیں، حکومت کا حصہ ہیں لیکن پی ڈی ایم کا نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست میں جیل بھی کاٹنی پڑ سکتی ہے لیکن عمران خان اس کا عادی نہیں ہے، راجن پور کے انتخابات تحریک انصاف مقبولیت کی بنیاد پر نہیں جیتی بلکہ مہنگائی کے اثرات تھے۔
جیسے قوم کو ٹھیک کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ویسے ہی عدلیہ کو درست کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہٹلر اور نپولین کے حوالے سے جیسی گفتگو عمران خان نے کی وہ صرف ایسا شخص ہی کر سکتا ہے جس نے ان پر صرف ایک کتاب پڑھ رکھی ہو۔ پوری جنگ کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ نپولین اور ہٹلر کو موسمی لحاظ سے ٹریپ کیا گیا، ایسا نہیں تھا کہ وہ یوٹرن لیتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا۔
سیاست میں زبان دے کر یوٹرن کیسا؟ مگر عمران خان کہتا ہے یوٹرن ٹھیک ہوتا ہے۔
قبل ازیں ملتان پر پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین نے ائیرپورٹ پر ان استقبال کیا، ان کے ساتھ مخدوم احمد محمود اور یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ۔
سابق صدر آصف زرداری 2 روزہ دورہ وہاڑی میں کے دوران پیپلز لائرز ونگ کے علاوہ صحافیوں سے ملاقات کریں گے جبکہ کل 1 بجے پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13zardaidaraaykhan.jpg
Last edited: