
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے جس میں مجھے ٹانگ میں تین گولیاں لگیں، اس وقت ملک انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہاہے، ہم اس وقت تاریخ کی مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔فوجی اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی یہاں بہت طاقتور ہے
عمران خان کی اس مبینہ آڈیو پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین یہ آڈیو لیک شئیر کرکے امریکی رکن کانگریس کو ٹیگ کرنے لگے۔
بعض ن لیگ کے حامی صحافیوں نے ایک جیسے ٹویٹ کئے جس پر کچھ لوگوں کاکہنا تھا کہ یہ وٹس ایپ صحافت ہورہی ہے جو مماثلت چیک کئے بغیر ایک جیسا مواد کاپی پیسٹ کررہے ہیں اور الفاظ کی ترتیب بھی نہیں بدل رہے۔
https://twitter.com/x/status/1659892148433727489
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کیا اس آڈیو لیک کے بعد کوئی ملک پاکستان پر اعتبار کرنے کو تیار ہوگا؟کیا غیرملکی شخصیات پاکستانیوں سے گفتگو کرنے سے اجتناب کریں گی اور اپنی گفتگو پاکستان میں غیر محفوظ سمجھیں گی؟
https://twitter.com/x/status/1659971668452704257 https://twitter.com/x/status/1659951645835554817 https://twitter.com/x/status/1659927373427474433
سوشل میڈیاصارفین نے توجہ دلائی کہ اس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کی بھی آڈیوز لیک ہوچکی ہیں، اگر وزیراعظم ہاؤس کی اندر کی باتیں لیک ہوجائیں تو کونسا غیرملکی سربراہ ہم پر اعتبار کرے گا؟
سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ اس آڈیو میں خفیہ کیا ہے؟ یہ وہی باتیں ہیں جو عمران خان سرعام کررہا ہے۔ ایسی آڈیو لیکس سے ظلم اور بربریت کی تصویر جو میڈیا نہیں دکھا رہا وہ زیادہ کھل کے دنیا کے سامنے جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1659878485379420160 https://twitter.com/x/status/1659878557890359297 https://twitter.com/x/status/1659905714083491842 https://twitter.com/x/status/1659894639128616960
ایک سوشل میڈیا صارف برہمن نے طنز کیا کہ جس کی تقریروں کے میڈیا پر چلانے پر خود پابندی لگائی ہوئی ہے اسکی نام نہاد لیکڈ آڈیو خود دھڑلے سے سرکاری و نجی میڈیا پر چلوا رہے ہیں عقل نہ ہووے تے موجاں ای موجاں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس یہ خیال کرلیں کہ اگر رکن کانگریس نے آڈیو ریکارڈ کرنے اور لیک کرنے پر سفیر کو کانگریس طلب کرلیا تو کیا ہوگا
https://twitter.com/x/status/1659997652342169602
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی آڈیوز سے عمران خان بہت خوش ہونگے کہ انکا موقف عوام تک پہنچ رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhasiahshasia.jpg