
صحافی و اینکر پرسن وجاہت سعید خان اس وقت شہر 'سیالکوٹ' سے متعلق نامناسب ریمارکس دینے پر سوشل میڈیا تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم وجاہت سعید نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سیالکوٹ جلسے کی ایک ویڈیو پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "سیالکوٹ نے ہمیں صرف فٹ بالز اور خواجہ آصف دیا ہے، ہمیں 1965 کی جنگ میں انڈیا کے ہاتھوں سیالکوٹ ہار جانا چاہیے تھا"۔
https://twitter.com/x/status/1751821056879337534
وجاہت سعید کی جانب سے پاکستان کے ایک شہر کے بارے میں ایسے ریمارکس نےپاکستانیوں خصوصاسیالکوٹ کے باسیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین نے ملک کے خلاف بات کرنے والے ایسے شخص کو غدار قرار دیا۔
صحافی واینکر پرسن طارق متین نے کہا کہ وجاہت سعید سے گزارش ہے کہ حالات جتنے بھی برے ہوں ماں کی تذلیل کون کرسکتا ہے؟ حالات بہتر بنانے کیلئے جلاوطنی بھی کی جاتی ہے اور ہجرت بھی کی جاسکتی ہے، مگر ماں کی تذلیل نہیں کی جاسکتی۔
https://twitter.com/x/status/1751961541434589495
صحافی فہیم اختر ملک نے کہا کہ اختلاف رائے اپنی جگہ مگر پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ہم دل سے پاکستانی ہیں اور جان سے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1751967660445737443
ڈاکٹر فرحان ورک نے کہا کہ وجاہت سعید ایک ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ کاش انڈیا 1965 کی جنگ میں سیالکوٹ پر قبضہ کرلیتا ، تھوڑی دیر بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ہیڈ جبران الیاس وجاہت سعید کے اکاؤنٹ کو پروموٹ کرتےہیں۔
https://twitter.com/x/status/1751865577164222797
https://twitter.com/x/status/1751830253570314341
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9wajhahatanqqedmekynhy.png