غزہ سے روز ایسی ویڈیوز آرہی ہیں جس میں عورتیں تباہ حال جگہوں پر کھڑی ہوکر بین کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں اللہ ہماری مدد کرے گا، ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے،۔۔ اسرائیل غزہ کے مسلمانوں کو کتوں کی طرح مار رہا ہے، انہیں جانوروں کی طرح کھدیڑ ررہا ہے، مگر فلسطینی مسلمانوں کو ابھی بھی سمجھ نہیں آرہی، وہ صرف بددعاؤں سے کام چلا رہے ہیں۔ میرا سوال ہے کہ اللہ ان کی مدد کیوں کرے؟ کیا ان کو اللہ نے ایک دماغ، دو ہاتھ، دو پیر، دو کان اور دو آنکھیں نہیں دیں جس طرح کہ اسرائیل کے یہودیوں کو دیں؟ کیا اسرائیل کے یہودیوں کو ہائی پاور کا دماغ اور ان کو کم آئی کیو کا دماغ دیا گیا ہے؟ جب دونوں کو ایک ہی طرح کا دماغ اور جسم دیا گیا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اسرائیل تو سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے دنیا پر راج کررہا ہے،مگر فلسطین کے مسلمان صرف زیر زمین سرنگیں کھودنے اور راکٹ چلانے پر لگے رہتے ہیں۔ آج کل کی جدید دنیا میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کیا کیا نہیں کرسکتے، مگر فلسطین کے مسلمانوں نے کیا کیا؟ خیر فلسطین تو کیا یہاں تو پوری امتِ مسلمہ بیکاری میں پڑی ہوئی ہے، جدید علوم سے ان کا کوئی واسطہ نہیں، سائنس کی جتنی ایجادات اور دریافتیں ہورہی ہیں وہ تو کافر کررہے ہیں، مسلمان تو صرف دعاؤں، نمازوں، روزوں اور حج کرنے پر لگے ہیں، مسلمانوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ دنیا اسباب کی دنیا ہے، آپ کو ہاتھ پیر اور دماغ دیا گیا ہے، آپ کیلئے آسمان سے سپیشل کوئی مدد نہیں اترنی، اگر آپ اپنے لئے خود کچھ نہیں کرسکتے تو ایسے ہی کتوں کی طرح ذلیل ہوتے رہیں گے۔۔
غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس میں پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سبق ہے، مسلمان اپنے بچوں کو پیدا ہونے کے بعد یہی درس دیتے ہیں کہ یہ دنیا چند روزہ ہے اصل زندگی تو مرنے کے بعد آخرت کی زندگی ہے، جب آپ اپنی نسلوں کو یہ تعلیم دیں گے تو وہ اس دنیا میں کیا خاک کچھ کریں گے، وہ سائنس اور دیگر جدید علوم کی طرف کیوں راغب ہوں گے، اس کا نتیجہ پھر یہی نکلے گا کہ دنیا میں آپ اسی طرح ذلیل ہوتے رہیں گے، کوئی آپ کی مدد کو نہیں آئے گا، آپ کو چاہے پوری دنیا کے سامنے کتوں کی طرح مارا جاتا رہا، کوئی آپ کی مدد نہیں کرے گا۔