سینکڑوں ہلاکتوں کا دعویٰ کرنے والوں سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں، چیئرمین گوہر

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر​



بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق غلط خبر چل رہی تھی، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو لوگ احتجاج کے لئے باہر نکلے ، بانی نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی سے احتجاج کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، ان کو 26 نومبر کے واقعہ کا علم نہیں تھا۔

پی ٹی آئی 26 نومبر کی رات ڈی چوک میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اپنے سیکڑوں کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے دعوے سے دستبردار ہوگئی اور صرف 12 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔


اڈیالہ جیل راول پنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں اسلام آباد احتجاج واقعے پر بات ہوئی، ہم نے بانی کو مظاہرے پر معلومات فراہم کیں، اخبار اور ٹی وی کی سہولت نہ ہونے کے باعث بانی کو کوئی پتا نہیں تھا کہ اسلام آباد میں 26 نومبر کو کیا ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو ورکرز باہرنکلے بانی پی ٹی آئی نےانہیں خراج تحسین پیش کیا، بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ جائیں، پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھائیں اور احتجاج کریں، آگے کے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی بعد میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے خان کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے شہداء کا بتایا، جس پر انھوں نے سب کی شہادت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، دھرنا اور مظاہرہ اسلام آباد میں یا جہاں بھی ہو اس پر گولی نہیں چلانی چاہیے تھی، انھوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی، زخمیوں کی تیمار داری کا حکم دیا، بانی نے تمام کارکنوں اور لیڈرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیا ہے اتحاد برقرار رکھو، مخالفین تفرقہ ڈال رہے ہیں، پارٹی کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی، جہاں بھی تھے گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، گولی جس طرف سے بھی چلی جس نے بھی چلائی جیسے بھی چلی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی خراج تحسین پیش کیا، پنجاب کےایم این اے ،ایم پی اے مشکل دورسےگزرےہیں۔

بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے سیکڑوں کارکنوں کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دیں گے، ہماری صرف 12 شہادتیں ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے 12 شہدا کا بتایا، جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق غلط خبر چل رہی تھی، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈی چوک آنا کوئی مقصد نہیں تھا اور نہ ہی ہر لیڈر کو کہا گیا تھا کہ سب ڈی چوک پہنچو، کسی بھی لیڈر کو اسی وقت ریلی کے ساتھ ڈی چوک آنے کا نہیں کہا گیا تھا، سب لوگ اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، تفرقہ ڈالنے والے لوگ ڈی چوک کی بات کررہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے واقعے پر انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس نے گولی چلائی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1863466162329170032 https://twitter.com/x/status/1863605905469673581 https://twitter.com/x/status/1863646089536061629
 
Last edited by a moderator:

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Lo bhai Chairman PTI ne saare youthion ko PTI ke laat mar ke party se kick out kar diya...
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Aik death ho ya hazaroon
Sawal tou yeah hay kay

Gdx_kaFXcAAA3d9
 

jigrot

Minister (2k+ posts)

تحریک انصاف ڈی چوک میں سیکڑوں کارکنوں کی شہادت کے دعوے سے دستبردار​

تحریک انصاف کون ہے جی ہم تحریک انصاف کو نہیں جانتے ہم عمران خان کو جانتے ہیں یہ آدمی اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ اور زرداری مافیا سے تعلق رکھتا ہے
 

mian_ssg

Senator (1k+ posts)
Was this sold soul there at D-Chock on that day? Remove this idiot from the chairman's post. He is neither a representative of IK nor ours.
 

oliman

Councller (250+ posts)
Lo bhai Chairman PTI ne saare youthion ko PTI ke laat mar ke party se kick out kar diya...
یعنی سینکڑوں شہید ہونے کا خدشہ کرنا غلط ہے لیکن جو 12 ہلاکتیں اور سینکڑوں سیدھی گولی لگنے سے زخمی ہو چکے ہیں اس کی خیر ہے... کیا بات ہے تیری پٹواری رنڈی کے بچے
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
جب تیرا کوئی چہیتا قتل ہوگا تو سب سے پہلا کام پرچہ درج کروانا ہوگا ورنہ لاش نہیں ملے گی اسپتال سے ۔ اگر بارہ بھی شہید ہوئے ہیں تو کیا تم نے کوئی پرچہ درج کروایا ہے
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
Was this sold soul there at D-Chock on that day? Remove this idiot from the chairman's post. He is neither a representative of IK nor ours.
یہ آدمی اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ اور زرداری مافیا سے تعلق رکھتا ہ
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Great that’s what we have Been saying that this Galeee Birgade has nothing to do with IK PTI and Pakistan

Now its official, khan has disassociated himself with these enemies of Pak
 

Back
Top