خواجہ آصف کی اپنی سیٹ سے متعلق جنرل باجوہ سے متعلق نئی وضاحت پر دلچسپ تبصرے

khawjai1h1h2133.jpg

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2018 میں سفید کاغذ پر انتخابی نتیجہ دیا گیا جو میں نےجنرل باجوہ کو بھجوایا، جنرل باجوہ کا جواب زبانی تسلی تھا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کامران شاہد کی 2018 کے انتخابات میں 90 فیصد فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے سائن نا ہونے سے متعلق ٹویٹ پرردعمل دیا اور کہا کہ اس الیکشن میں ہمیں فارم 45 کے بجائے سفید کاغذ پر بغیر دستخط نتیجہ پکڑا دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہی سفید کاغذ جنرل باجوہ کو بھجوایا کیونکہ وہ اس الیکشن کے سرپرست تھے، ان کا جواب صرف زبانی تسلی تھا، میں نے خود کئی بار یہ بات اسمبلی کے فلور اور میڈیا کو بتائی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1765637347654160465
خواجہ آصف کےاس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور صارفین نےخواجہ آصف کو 2018 اور 20124 کے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے آئینہ دکھادیا۔

سعادت یونس نامی صارف نے فارم 45 کی اصل اور نقل کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ خدا کی قسم میں نے اپنے ہاتھوں سے فارم 45 وصول کیا تھا ، آپ کے ووٹ ریحانہ ڈار اور ریحانہ ڈار کے ووٹ آپ کے کھاتے میں ڈالے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1765645601088147797
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو وہ سادہ کاغذ میڈیا، عدالتوں اور عوام کے سامنے رکھنے چاہیے تھے، اگر وہ اب بھی محفوظ ہیں تو شیئر کریں۔
https://twitter.com/x/status/1765658484354195859
ایک صارف نے کہا کہ لاکھوں سیاسی کارکنان گونگے بہرے نہیں تھے کہ کسی نے انہیں پولنگ اسٹیشنز سے نکال دیا اور وہ چپ کرکے نکل گئے، انہوں نے شور مچایا ہوگا، ویڈیو بنائی ہوگی ، یا بعد میں احتجاج کیا ہوگا، 2018 کے پورے الیکشن میں ایسی 5 ویڈیوز بھی نہیں ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1765657936234152331
حنیف عالم نے کہا کہ پھر آپ محمد مالک کے سامنے کیوں آئیں بائیں شائیں کررہے تھے ، اگر آپ سچے تھے تو قسم اٹھاتے۔
https://twitter.com/x/status/1765659505554067807
ایک صارف نے ریحانہ ڈار اور خواجہ آصف کے ووٹوں کی تعداد کو تبدیل کرنے کا سکرین شاٹ لے کر شیئر کیا اور خواجہ آصف کا اپنا ڈائیلاگ "کوئی شرم کوئی حیا" کہہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1765676372632998275
رحیم یار ٹائمز نےخواجہ آصف کےبیان کو اعترافی بیان قرار دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1765649294369898629
سیدہ ام حبیبہ نے سوال کیا کہ جنرل باجوہ 2018 کے الیکشن کی سرپرستی کس حیثیت میں کررہے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1765676402693505027
ایک صارف نے کہا کہ کامران شاہد کا کہا گیا کہ ٹویٹ کریں تاکہ خواجہ آصف اپنا وضاحتی ٹویٹ جاری کرسکیں، جس ملک کا وزیر دفاع مینڈیٹ چور ہوسکتا ہے وہاں چھوٹی موٹی چوری داخلی خودمختیاری پر کمپرومائیز بھی ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1765655559909392526
محمد شاہزین نے کہا کہ آپ نے شکایت کی آپ کا مسئلہ حل ہوگیا، مطلب آپ جیت رہے تھے تو آپ کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اب اگر کوئی اور جیت رہا ہے تو آپ کیوں بضد ہیں کہ میں ہی جیتا ہوں،آپ کو اخلاقی طور پر سیٹ چھوڑ دینی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1765641839061659785
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جنرل ضیا نے کیسے کیسے حرام زادے اور گشتیوں کے بچے حرام کے نطفے گشتی خانے سے اٹھا کر چکلوں کے کوٹھوں اور گندی نالیوں سے نکال کر اس قوم پر مسلط کئے اس حرامی قومی مجرم آئین شکن خنزیر کے جبڑے کو پھانسی دو
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
چلو یہ تو ثابت نہیں کرنا پڑے گا کہ باجوہ اور نون لیگ کی محبتیں کب سے جاری تھیں۔