کراچی میں دکان لوٹنے آنیوالے ڈاکوؤں کیساتھ پرینک ہوگیا،ویڈیووائرل

sadah1h1i33.jpg


کراچی میں ڈاکووں کے ساتھ پرینک ہوگیا, ڈکیتی کرنے کی نیت سے دکان میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھ پرینک کی ویڈیو وائرل ہوگئی,ملزمان خود اپنے جال میں پھنس گئے۔

حجام کی دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح افراد ایک حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور کرسی پر بیٹھے ایک گاہک سے اس کی قیمتی اشیاء اور نقدی چھین لی۔
https://twitter.com/x/status/1766141283590975845
ملزم کے دیگر ساتھی ابھی لوٹ مار میں ہی مصروف تھے کہ باہر سڑک پر کھڑے ایک شہری نے موقع پاتے ہی اچانک دکان کا شٹر باہر سے بند کردیا اور تینوں ڈاکو دکان میں ہی پھنس گئے,صورتحال کو دیکھ کر ڈاکو خود گھبرا گئے اور بحفاظت باہر نکلنے اور جان بچانے کیلئے کوششیں کرنے لگے جو رائیگاں ثابت ہوئیں اور بعد ازاں شہریوں نے ان ڈاکوؤں کو پکڑ خوب دھنائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شیرشاہ میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے، دونوں ملزم شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔
https://twitter.com/x/status/1766122505440219146

گلبرگ میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، گرفتار ہونے والا ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے تھانے منتقل کر دیا۔

ادھر کراچی کے علاقے پاک کالونی میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے بیکری لوٹ لی اور دکان میں موجود لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد بآسانی فرار ہو رہے ہیں۔