میرے خلاف غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو اس کیلئے ویلکم، عارف علوی

20ariifialvuuawelcom.png

سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اگر کسی نے میرے خلاف غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو اس کیلئے ویلکم کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مجھے صدر بننے کا موقع بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دیا، امید کرتا ہوں عمران خان بھی اپنے کیسز سے بری ہوجائیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں جس کو بھی مینڈیٹ ملا ہے اس کو تسلیم کیا جانا چاہیے، ملک کو جوڑنے کیلئے اور کشیدگی ختم کرنے کیلئے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملک اس وقت انتشار کا شکار ہےاورمشکل وقت سے گزررہا ہے، ہمیں اسے جوڑنے کی ضرورت ہے،میں پاکستان کی بات کرتا رہا ہوں اور کرتارہوں گا، میں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی اور کوشش یہی کی کہ توڑا نہیں بلکہ جوڑا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1766872832925962285
 
Last edited by a moderator:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
چیتے کے جرات مندانہ بیان پر پٹواری پریشان - الٹی سیدھی چھوڑنی شروع کر دی