ن لیگ کا یہ آخری اقتدار، 15 رمضان تک آئن سٹائن کا تجربہ فیل ہوجائیگا، فیصل

faisla1h1i1h2h1.jpg

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ کا یہ آخری اقتدار ہے، 15 رمضان تک یہ ثابت ہوجائے گا کہ آئن سٹائن کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے آج نیوز کے پروگرام"روبرو" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 رمضان تک ملک میں چیزوں کی قیمتیں دوگنی ہوجائیں گی، جمہوریت کی مرچوں سے عوام کی چیخیں نکلیں گی اور سب کو جمہوریت کا مزہ آئے گا، آصف زرداری نے آئن سٹائن کا نام سوچ سمجھ کرلیا تھا، آئن سٹائن تجربہ کرنے والا انسان تھا،15 رمضان تک ثابت ہوجائے گا کہ آئن سٹائن کاتجربہ فیل ہوگیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست بے شرمی اور بے حیائی کا نام بن چکی ہے، عہدوں کی بندر بانٹ ہوگئی ہے مگر سوال یہ ہے کہ اس بندر بانٹ سے عوام کے مسائل حل ہوں گے؟، سب کو جمہوریت کا تسلسل مبارک ہو، ہم ایسی جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسے بھی حکومت آئی اب آگئی ہے، یہ بہت سے لوگوں کا آخری اقتدار ہے، یہ ن لیگ کا بھی آخری اقتدار ہے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایسی حکومتیں ڈیلیور نہیں کرسکتیں، ملک کو جلسے جلوسوں وتصادم کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔

عمران خان سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ ملک کیلئے مشکلات پیدا نا کریں اور مولا جٹ بننے کے بجائے ملک کی بھلائی کا سوچیں، عمران خان کے اردگرد موجود لوگ ٹرپل ایجنٹ کا کام کررہے ہیں اور ہر طرف رابطے میں ہیں، 9 مئی کے مطلوب ملزمان کو الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی اور ایک مطلوب ملزم صوبے کا وزیراعلی بھی بن گیا یہ خوفناک صورتحال پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767236549534458130
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ماخوذ


*"75 برسوں کا دھوکہ :"*

*ھمارا بچپن کا رومانس ، بھارت سے مقابلہ تھا- کرکٹ میچ ھو یا ھاکی میچ, بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو بھارتی کارکردگی کے پیمانے سے دیکھتے تھے-*

*لال قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواب بھی دکھایا گیا- کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے سنائے گئے-*

*ھمیشہ فخر ھوتا تھا کہ ھمارے وسیم وقار ، ان کے سری ناتھ ، پرساد سے اچھے ھیں-*

*ھم نے ٹنڈولکر کی سنچریوں کا مقابلہ سعید انور کی سنچریوں سے بھی کیا ، اور پھر سعید انور اس دوڑ سے باہر ھوا*

*ھم نے انضمام الحق کو ٹنڈولکر سے بہت بہتر کہا-*

*ھم نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر فخر کیا ، اس کی ٹیکنالوجی بھارت سے بہتر کہتے رھے ، اور آدھا ملک کٹوا اور گنوا بیٹھے-*

*ھم انہیں گندے بدبو دار اور خود کو پاک نیک پارسا کہتے رھے- ھم بھارت میں بڑھتی "ریپ" کی شرح پر کہتے رھے کہ جو کچھ اپنی فلموں میں دکھایا اس تہذیب تلے دب رھے ھیں-*

😡 *لیکن , ھمیں کبھی نہیں سوچنے دیا گیا کہ بھارت ڈیم بہت زیادہ بنا رھا ھے ، حتی کہ ھمارے دریاؤں پر بھی ، نتیجتاً ھمارے دریا سوکھے رہ گئے-*

*بھارت کی ریاستوں میں بجلی فری ملنے لگی اور ھمارے ھاں یونٹ 50 روپئے سے اوپر کا ھوگیا*

*ھمیں نہیں سوچنے دیا گیا کہ اس کی کسی بڑی سیاسی پارٹی یا وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائداد نہیں ، جبکہ ھمارے اوپر حکومت کرتی بڑی دونوں پارٹیوں کے سربراہان اربوں ڈالرز کی جائیداد کے بیرون ملک مالک ہیں*

*ھمیں سوچنے نہیں دیا گیا کہ جب ھم ڈالرز کے لیے افغان جنگ میں سام انکل کے اتحادی بنے تب ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ڈالرز کے لیے صنعت کا جال ملک بھر میں بچھایا-*

*ھم سپہ سالاروں میں محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی دیکھتے رھے ، لیکن ھمارے اصل سپہ سالار جہانگیر کرامت ، اشفاق پرویز کیانی ، راحیل شریف ، اور پھر باجوہ , ان مجاہدین نے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اس ملک میں رھنا تک گوارا نہیں کیا اور جو اربوں کی جائیدادیں آسٹریلیا ، بلجیم، برطانیہ ، امریکہ، کنیڈا اور یو اے ای میں بنائیں وہ الگ-*

*ھمیں بتایا گیا تھا ھم بھارتیوں سے بہتر ھیں- ھم اپنے بچوں کو کیا بتائیں ؟*

*میرا بیٹا گیارہ سال کا ھے ، کم از کم میں تو اسے مطمئن نہیں کر پاتا-*
*وه پوچھتا ہے، کیا بھارت میں بھی عسکری فیز 1، 2 ، 3 ، 4 ، 5 ___ ڈیفینس سوسائٹی اور بحریہ ٹاؤن ہوتا ہے ، کیا انکے پاس بھی عسکری بینک ہے ؟؟؟*
*وہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے ایسی ایسی چیزیں ڈھونڈ کر لاتا ہے,*
*جس کا بعض اوقات مجھے علم نہیں ھوتا،*
*وه پوچھتا ہے کہ دشمن کے بچوں کو پڑھانے کا ترانہ ہم گاتے ہیں ___ لیکن ایک انڈین برطانیہ کا وزیر اعظم اور ایک بھارتی امریکا کی نائب صدر کیسے بن گۓ ، گوگل اور imf کے آعلیٰ عھدیدار بھارتی کیوں ہیں ، سچ تو سچ ھوتا ھے صاحب ___*

*ہم اپنے بچوں کو کیسے سمجھائیں کہ عسکری ادارے اور ریاست اپنے لوگوں پر گولیاں نہیں برساتی!!*

*وہ جھوٹ جو گزشتہ ستر سالوں سے ھمارے ساتھ مستقل بولا گیا لیکن پھر "ایک دیوانے کی دیوانگی" نے سب کچھ ننگا کردیا ، ننگا سچ اس ملک کے بچے بچے کے علم میں آگیا- لیکن اب ھم اپنے بچوں کو جھوٹ سنا کر کیسے مطمئن کریں؟*

*ھم تو مطمئن تھے جھوٹ سن کر، مگر اب بچے تو سچ جان چکے ھیں وہ اب مطمئن نہیں ھوتے! جب چندریان کی خبر پاکستان کے ھر گھر میں سنی گئی ، کئی بچوں نے والدین سے پوچھا کہ ھماری خلائی شٹل چاند پر کب جائے گی ؟؟؟ پھر اس نے یہ بھی سوال کیا ہوگا کہ ہمارے خلائی تحقیقی ادارے کے سربراہ سائنسدان کیوں نہیں ہوتے، اور wapda اور piA اور تمام قومی اداروں کے سربراہ اور چیئرمین ہمیشہ فوجی کیوں ہوتے ہیں، اور یہ تمام قومی ادارے نقصان میں کیوں رہتے ہیں؟؟؟*

*یہ سوال سننے والا باپ بےبسی سے بچے کی طرف دیکھے گا اور یہ بھی نہیں بتا پائے گا کہ*
*بیٹا !*
*دلی کے تمام شہریوں میں بجلی ، پانی ، علاج اور بہترین تعلیم بالکل مفت ہے ، اور مجھے تو بجلی کے بل کی سمجھ نہیں آرھی کہ اسے کہاں سے اور کیسے جمع کراؤں ؟

آج کل کے بچے یہ بھی پوچھتے جس کام لئے فوج اس ملک کے اربوں کھربوں اجاڑتی ہے اس کا کیا ہوا ؟

اتنی چاک و چوبند فوج کے ہوتے ہوئے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کیسے بن گیا ؟؟

دشمن سیاچن پر کیسے قبضہ کرگیا ؟

اپنے ملک کو 4/5 مرتبہ فتح کرنے کے علاوہ اور کیا کارنامہ انجام دیا ؟؟
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
واڈا بیٹے۔ الو کے پٹھے ۔۔۔جمہوریت بڑی اچھی چیز ہے ۔عمران کے دور میں معیشت چھ فیصد سے ترقی کر رہی تھی تم لوگوں نے حکومت لے کر ان لٹیروں کے حوالے کر دی۔۔۔ اب بھگتو اور چلا کر دکھاؤ۔۔۔۔۔۔و
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
کسی کو چیونٹی کاٹنا اور یا کسی کو قتل کر دینا ایک برابر نہیں ہو سکتے 2018 اور 2024 کے الیکشن میں یہی فرق ہے
اور دوسرا تمہاری بات کی سمجھ نہیں اتی کہ کیا اگر ایسا ہو رہا ہے یا ہو رہا تھا تو ایسا ہوتا رہنا دیا جانا چاہیے