غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کا معاملہ،اسٹیٹ بینک کا ردعمل آ گیا

3سسببسوازاھات.png

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہزار روپے کے غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کے اجراء پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیع پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے، یہ بھی امکان موجود ہوتا ہے کہ غلط پرنٹ شدہ کچھ نوٹ عوام تک پہنچ جائیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کراچی میں نیشنل بینک کی برانچ کو فراہم کردہ نوٹوں میں سےصرف10 غلط پرنٹ شدہ نکلے ہیں، نئے پرنٹ ہونے والے اور گردش کرنےوالے نوٹوں کے لحاظ سے یہ تعداد انتہائی معمولی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کاروپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کو الگ کرنے کا ایک مضبوط نظام موجود ہے، مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کیلئے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اگر غلط پرنٹ شدہ نوٹ کسی شہری کو مل گئے ہیں تو یہ نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سے تبدیل کرواکے درست نوٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں واقعہ نیشنل بینک کی ایک برانچ میں ہزار روپے کی گڈیوں میں کچھ ایسے نوٹ پائے گئے تھے جو صرف ایک سائیڈ سے پرنٹ تھے جبکہ ان نوٹوں کی دوسری سائیڈ بالکل سادہ تھی۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اسٹیٹ بینک نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیوز متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ارسال کردی تھیں۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایسے نوٹ اور سکے جو منٹ یا پرنٹنگ کی غلطی سے مارکیٹ میں آجائے تو وہ مارکیٹ ویلیو یا فیس ویلیو سے کئی گنا زیادہ قیمت پر بکتے ہیں بعض قدیم لیکن غلطی والے سکے تو کروڑوں ڈالر میں بھئ بکے ہیں تو یہ واپس کرنے کی بجائے کم ازکم ڈبل میں تو بک جائیں گے
واپس نا کرنا
 
kwan225

Minister (2k+ posts)
ایف آئی اے یا پولیس نے کرنسی ہولڈر پر ہی الزام لگا دینا ہے کہ یہ تم نے خود چھاپے ہیں۔۔۔۔
واپس کرنے کی بجائے کم ازکم ڈبل میں تو بک جائیں گے
واپس نا کرنا
 
kwan225

Minister (2k+ posts)
اگر اتنی ہی وسیع پیمانے کی پروڈکشن ہو رہی ہے تو نوٹ چھاپ چھاپ کر ہی پاکستان کا قرضہ کیوں نہیں اُتار دیتے۔۔
جتنے زیادہ نوٹ اُتنی ہی ہائپر انفلیشن۔۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیع پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے، یہ بھی امکان موجود ہوتا ہے کہ غلط پرنٹ شدہ کچھ نوٹ عوام تک پہنچ جائیں۔
 
exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

Koshish ya he hay note chapow aur qarz parrawo.
 
pinionated

Minister (2k+ posts)
Most likely the problem occurred because they r printing money like crazy for all the useless programs they will initiate… which basically will cause inflation and devalue rupee further… which they know, and that is why Daar is not the finance minister, so someone else can give the bad news of $1=Rs1000