ہیلی کاپٹر پر سفرکرنیوالےکوکیا خبرکہ عوام پرکیا قیامت گزر رہی ہے؟مریم نواز

maryam1h1i1h2.jpg

مریم نواز نے ٹریفک مسائل کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے دفتر آنے جانے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز گزشتہ روز بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امراء پہنچیں۔

ماضی میں جب سابق وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے دفتر جاتے تھے تو مریم نواز ان پر طنز کے تیر برسایا کرتی ہیں اور صحافی اور دیگر جماعتیں بھی تنقید میں پیچھے نہیں رہتی تھیں۔

مریم نواز کا 10 اکتوبر 2021 کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے جس مین وہ کہتی ہیں کہ ہیلی کاپٹر پر ایک دربار سے دوسرے دربار تک سفرکرنے والےکوکیا خبرکہ عوام پرکیا قیامت گزر رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کا حکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں ۔

مدثر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ "دیکھی میری میڈیا مینجمنٹ"وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر پہ سفر کرے تو تنقید کرتے تھے جبکہ مریم نواز کا ہیلی کاپٹر پہ آنا جانا "شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانے کیلئے اہم قدم ہو گا"
https://twitter.com/x/status/1767896362291462476
اس پر ڈاکٹر ارم نے کہا کہ سچ میں مجھے تو ان کے ورکرز اور فولورز ہر حیرت ہوتی ہے جو ان لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں

https://twitter.com/x/status/1767930298321313823
دیگر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ماضی میں جو کچھ عمران خان سے متعلق کہا اب سامنے آرہا ہے، وہ ہر معاملے میں عمران خان کی نقل کرتی نظر آرہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایسی باتیں کرنی ہی نہیں چاہئے جو کچھ عرصہ بعد سامنے آجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1767957761101541885 https://twitter.com/x/status/1767956196474913278 https://twitter.com/x/status/1767934409754202575
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ماضی میں عمران خان کو جو طعنے دئیے وہ اب اسی کے سامنے آرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1767951452096348599 https://twitter.com/x/status/1767958446270193697 https://twitter.com/x/status/1767930298321313823 https://twitter.com/x/status/1768301132667822357 https://twitter.com/x/status/1768203466487279933
 
Last edited by a moderator:

feeneebi

MPA (400+ posts)
نیازی مردود بھی یہ کہہ کر اقتدار میں ہیلی کاپٹر کے مزے لوٹتا رہا کہ ہالینڈ کا وزیراعظم سائیکل پر دفتر جاتا ہے، تب تجھے اس کے قول و فعل کا تضاد نظر نہیں آیا؟