انور مقصود منظر عام پر آگئے، اتنے دن کہاں تھے؟ خود ہی بتادیا

anwar1m11.jpg


سینئر مصنف ، شاعر و ڈرامہ نگار انور مقصود کئی روز روپوش رہنے کے بعد منظر عام آگئے ہیں، اتنے دن کہاں غائب تھے خود ہی اپنے بیان میں بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق انور مقصود کئی روز سے منظر سے غائب تھے اور ان کے حوالے سے مختلف خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں، ان خبروں اور افواہوں کی حقیقت آج انور مقصود نے منظر عام پر آکر خود ہی بتادی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768290664947560572
اپنے ویڈیو بیان میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے میرے چاہنے والے میری خیریت معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو میں ان سب کو بتانا چاہتاہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، میری عمر 86 برس ہے اور میں ایک تھپڑ بھی برداشت نہیں کرسکوں گا، مجھ پر شدید تشدد کی باتیں ہورہی ہیں، جو کچھ آپ سن رہے ہیں وہ ہوا نہیں ہے نا ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ خبریں گردش کررہی تھیں جن کی وجہ سے میرا جینا مشکل ہوگیا تھا، میں بالکل ٹھیک ہوں، 66 برس سے میں آپ کیلئے لکھ اور بول رہا ہوں، مجھے اپنے سپاہیوں سے پیار ہے، جو سرحدوں پر ہماری خاطراپنی جانیں دے رہے ہیں، میں یہ سب کچھ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے دل سے بول رہا ہوں، جب تک میں ہوں پاکستان اور آپ کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

انوری مقصو د نے اپنا موبائل فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے فون میں تو کیمرا بھی نہیں ہے، میں کہا ں سے ٹویٹ کروں گا، 42 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو میری تصویر استعمال کررہے ہیں، یہ سارے اکاؤنٹس جعلی ہیں، میں نے ایف آئی اے پولیس و دیگر اداروں سے درخواست بھی کی ہے کہ ان اکاؤنٹس کو بند کروادیں، انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
جن کے متعلق ۔۔یہ پہلے کچھ کہتے تھے۔۔۔ اور اب کچھ نہیں کہہ رہے ۔۔۔تو اس کا مطلب کچھ نہ کچھ تو بنتا ہی ہے