ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں،حاحبزادہ حامد رضا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو معاملات گھر میں حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1768627870383972407
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی، فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا،

انہوں نے شیر افضل مروت کا نام لئے بغیر کہا کہ ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔
 

Allah o Akbar

Councller (250+ posts)
باقی سب کو چھوڑو عمران خان کو اس مروت سے خبردار رہنا چاہیے

یہ وہی ہے جس نے کے پی میں جج کے طور کرپشن کی، پھر اسلام آباد میں وکالت اور بدمعاشی اور لوگوں کی پراپرٹی پر قبضہ کرنا سب کو پتہ ہے

WE LOVE IMRAN AND THATS IT