غریب ترین ممالک کی لسٹ جاری،پاکستان بھارت،بنگلہ دیش سےزیادہ غریب ملک قرار

4saatatagahhrab.png

بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی,فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے, آئی ایم ایف جاری کردہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دیا ہے,جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جبکہ لوگوں کی قوت خرید معیار زندگی کا تعین کرتی ہے۔

جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے دنیا کے غریب ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور محدود انفراسٹرکچر ہے۔

آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔ جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے اور اسی طرح تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو ہیں۔

موزمبیق کا نمبر پانچواں جبکہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40واں ہے اور اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔

https://twitter.com/x/status/1768858044417384818
پاکستان اس فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت کا 63 واں نمبر ہے۔

دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے لکسمبرگ پہلے نمبر پر ہے جس کا حیران کن فی کس جی ڈی پی 145,834 ڈالر ہے، اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بھکاری کنجر اعظم اور اسکو لانے والے جرنیلوں کو مبارک ہو جو خود کھرب پتئ ہوکر ریٹائر ہوجائیں گے اور ملک سے فیملی سمیت بھاگ کر باہر آکر جزیرے خرید کر سیٹل ہوجائیں گے اور ملک کو مزید تباہ حال کرکے اپنی سات پشتوں کو ارب پتی بنا کر پاکستان کا اس سے بھی برا حال کریں گے جو چھہتر سال سے اس ملک کے ساتھ کر چکے ملک توڑ چکے ہر جنگ ہار چکے ملک اربوں ڈالر مقروض کرچکے
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
4saatatagahhrab.png

بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی,فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے, آئی ایم ایف جاری کردہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دیا ہے,جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جبکہ لوگوں کی قوت خرید معیار زندگی کا تعین کرتی ہے۔

جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے دنیا کے غریب ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور محدود انفراسٹرکچر ہے۔

آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔ جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے اور اسی طرح تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو ہیں۔

موزمبیق کا نمبر پانچواں جبکہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40واں ہے اور اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔

https://twitter.com/x/status/1768858044417384818
پاکستان اس فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت کا 63 واں نمبر ہے۔

دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے لکسمبرگ پہلے نمبر پر ہے جس کا حیران کن فی کس جی ڈی پی 145,834 ڈالر ہے، اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔
Cheers Sach Bolo aka Tandoori
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بھارت سے مقابلہ بھول جائیں وہ سو سال آگے جا چکے اور ہم دو سو سال پیچھے۔۔۔
پہلے بھی اسکا کیا پٹ لیا جو اب پٹ لیں گے بھلا ہو ڈاکٹر قدیر اور انکی ٹیم کا جنہوں نے ایٹم بنا کر اس ملک کو اللہ کی مدد سے اب تک بچائے رکھا ورنہ تو جیسے بنگلہ دیش میں مار بھی کھائی پتلونیں بھی اتروائیں اور ملک بھی توڑا وہ اب تک یہاں بھئ ہو چکا ہوتا مگر اب لوگ تو یہئ کہتے ہیں کہ ان جرنیلوں کا پروگرام اب ایٹمی اثاثے بیچ کر ڈالر وصول کرنے کا ہے تاکہ جرنیلوں کو خود بھی بلینز آف ڈالرز ملیں اور انکی سات پشتوں کو بھی