ملیکہ بخاری کی بہن ارم بخاری وفات پا گئیں

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1769329295317418469
ملیکہ بخآری کی بہن ارم بخآری 46 سال کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔ملیکہ بخآری کو 10 مئ کی رات کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا بار بار گرفتاری کی گئ انھیں بیٹے کی جان کی دھمکیاں دی گئیں پھر انھیں پریس کلب لا کر انسے پارٹی اور سیاست چھڑوا دی گئ ۔بعد ازاں آئی پی پی میں شامل ہونے پر زور دیا گیا جسے وہ انکار کرتی رہی اور عمران خان پی ٹی آئ کی محبت و وفاداری دل سے نہ نکال سکیں ۔اسی پاداش میں انکا نام بھی اس غیر قانونی سٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا جسکی کوئ نہ قانونی حیثیت ہے نہ آئینی اور جس لسٹ میں ہم سب کو سیاسی انتقام کی خاطر 11 می کو ہی ڈال دیا گیا تھا

اب جبکہ ملیکہ کی بہن کو اچانک برین ہیمرج ہوا اور وہ وینٹیلیٹر ہر چلی گئ تو ملیکہ نے اپنے بنیادی حق کی خاطر آواز بلند کی جس پر ایک مسلط خاتون اور اسکی چمچیوں نے پوری سیاست چمکائ جبکہ ملیکہ کو جانے نہیں دیا گیا۔اور وہ دکھ تکلیف میں تڑپتی رہی اور انکی بہن کا آسٹریلیا میں انتقال ہو گیا۔ملیکہ بیرسٹر ہیں انگلینڈ سے اپنی نیشنیلٹی چھوڑ کر پاکستان آئ پاکستان کی سیاست میں اپنا نام بنایا پاکستان کی عورت کیلئے سیاست میں ایک رول ماڈل بنی اور یہی اسکا گناہ تھا کہ عمران خان کی پارٹی میں ہونا اور صاف شفاف سیاست کرنا جو ہم سب کا گناہ ہے۔پاکستانی ہونا پاکستان سے محبت کرنا بھی ہمارا گناہ بنا دیا گیا ہے اس سلطنت شریفیہ و زرداریہ میں محب وطن۔ پاکستانی آپنے پیاروں کو بے بسی سے روتے ہیں کیونکہ وہ سب قیدی ہیں نہ آزاد گھوم سکتے ہیں نہ کہیں جا سکتے ہیں باہر آجائیں تو کیسز کی لائن لگ جاتی ہے۔

اناللہ و انا الیہ راجعون!

ملیکہ کی بہن کیلئے بخشیش کی دعا کریں اور اللہ ملیکہ کو اس آزمائش میں صبر عطاء فرمائے امین
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
images
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
پرودگار مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان درندوں یزید اور چنگیز خان کی اولاد کو نشان عبرت بنائے جنھوں نے پنجاب میں نو مئی کا ڈرامہ پلان کیا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز پر اتنا غیر انسانی تشدد کیا ان کو دھمکیاں دی گئیں گھروں میں پنجاب پولیس کے مسٹنڈوں نے توڑ پھوڑ اور قیمتی اشیا چوری کیں کاروبار کو تباہ کیا کیا اور سکرپٹ لکھنے والا بیغرت یہ بھول گیا کہ قوم اب اکیسویں صدی میں ہے اگر نو مئی اتنا بڑا جرم تھا تو جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی جماعت میں شامل ہونے والے افراد کے جرم معاف کیسے ہو گیئے آپ ایسا غیر انسانی سلوک کسی مسلمان سے تصور کر سکتے ہیں ایسی فسطائیت دیکھ کر دنیا کے ظالم ترین انسانوں کی روحیں بھی افسوس کر رہی ہونگی کہ ہم نے بہت ظلم کیئے لیکن مسلمانوں کی عورتوں کو سڑکوں پر اور گھروں کے اندر نہیں گھسیٹا
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین
کوئی بات نہیں اس فانی دنیا سے تو ایک دن سب نے جانا ہے جب اللہ کے نبی صلعم اس دنیا سے تشریف لے گئے تو پھر باقی لوگوں کی کیا اہمیت ہے ایک دن حافظ وہسکی اینڈ کمپنی باجوے گنجوں زرداریوں ڈیزل ملوں مفتیوں نانی چار سو بیس عُظمی بخاری ڈدو چارجر تاڑڑ باندر غرض ہر ظلم کرنے والے جھوٹ بولنے والے پیسے اور طاقت کے پجاری کو اس دنیا سے جانا ہے جب انکا وقت آئے گا تو مین سوچتا ہوں ان کے مرنے پر لوگ انا للہ پڑھ کر انکی مغفرت کی دعا کریں گے یا کہیں گے کہ خس کم جہاں پاک
 
Last edited: