ایس ایچ او کا مبینہ تشدد، شہری کی بولنے کی صلاحیت چھن گئی

police.jpg


لاہور میں ایک تھانے کے ایس ایچ او کے مبینہ طور پر بدترین تشدد کے باعث ایک شہری بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا ہے،شہری کو تشویشناک حالت میں پولیس نے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس کے بدترین تشدد کے باعث ایک شہری قوت گویائی سے محروم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایچ او حماس حمید نے بچوں کی لڑائی پر بچوں اور ایک بچے کے والد عمران کو تھانے بلایا، لواحقین کے مطابق تھانے میں ایس ایچ او نے بچوں کے سامنے عمران کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

لواحقین نے الزام عائد کی عمران پر ہونے والے بدترین تشدد کے باعث عمران کی قوت گویائی متاثر ہوئی ہے اور وہ اب بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زخمی شہری کو تشویشناک حالت میں پولیس نے خود ہی اسپتال منتقل کردیا ہے، مذکورہ تھانہ کی جانب سے واقعہ کے حوالےسے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Unfortunately Generals be Pakistani hn Ur Punjabi be Pakistani hn.
Ager Generals Indian oor Punjabi kashmeri hutay tu Ess zulam ke wajha be samjh aate.
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Woh Punjab police ke Sheer bano Naqvi kahan ha ? jessay abe khuch din phaly he General sahab nay shabashi de thee.