ججز کےخط کے مندرجات کو نہایت ہوش رُبا، پریشان کن اور تشویشناک ہیں،پی ٹی آئی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1772674495481852274
خفیہ ایجنسیوں کی عدالتی امور میں غیر قانونی اور غیرآئینی مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خط کے مندرجات نہایت ہوش رُبا، پریشان کن اور تشویشناک قرار

چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس اور کارروائی کی استدعا

ہائیکورٹ کے ججز کے مراسلے نے خفیہ ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کی غیرقانونی اور غیرآئینی سرگرمیوں کے حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے مؤقف کی صداقت پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے، ترجمان تحریک انصاف

وزیراعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزراء اور مرکزی رہنماؤں کے گھروں پر اسی طرح جاسوسی کے آلات لگائے گئے جس کی شکایت خط میں کی گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف

گزشتہ 75 برس کے دوران بالعموم جبکہ پچھلے 23 ماہ کے دوران ان ایجنسیوں اور اداروں کی غیردستوری سرگرمیوں سے پاکستان آئین و قانون، بنیادی انسانی حقوق اور جمہوریت کا مقتل بن کر رہ گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

خفیہ ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کی بے لگام مداخلت سے عوامی مینڈیٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا گیا اور عوام کی منتخب اکثریت کو جبراً اقلیّت میں بدل کر نشانہ انتقام بنا دیا گیا، ترجمان تحریک انصاف

دستور و قانون کی پابند ہونے کی بجائے ان ایجنسیوں اور ان سے وابستہ شخصیات کی جانب سے آئین و قانون کی مجرمانہ بے توقیری نے پاکستان کو عملاً جنگل کے نظام کے سپرد کیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

سول سوسائٹی کے افراد، صحافی، سرکاری حکام، ججز اور صحافیوں سمیت معاشرے کا کوئی طبقہ اور گروہ اس شرمناک مداخلت سے محفوظ نہیں، ترجمان تحریک انصاف

وقت آگیا ہے کہ ملک میں رائج اس مکروہ روایت کیخلاف فیصلہ کن اقدام کیا جائے اور خفیہ ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کو دستور و قانون کا پابند بنایا جائے، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف ہائیکورٹ کے معزز ججز کی معروضات اور ان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی اصولی حمایت کرتی اور ان سے فوری اور فیصلہ کن اقدام کی اپنی دیرینہ استدعا کا اعادہ کرتی ہے، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
 

carne

Minister (2k+ posts)
GJmy8vRWgAALvZO


Where is ISI tout, Amir Farooq?