غریدہ نے6ججز کے خط کو گینگ بنا کر بلیک ملینگ کی کوشش قرار دے دیا

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1772666035075719628
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 معزز ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خط کیوں لکھا گیا اور اس کی ٹائمنگ کتنی اھم ہے؛ نیز کیا اس خط کا مقصد میڈیا اور عوام کے سامنے سنسنی پھیلانا بھی تھا؟ جس سے کچھ دیگر مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ یہ خط پبلک کرنا بھی مقصود تھا۔۔۔؟

ایک حقیقت تو یہ ہے کہ استعفیٰ دے کر برطرفی سے بچنے کی کوشش کرنے والے جج مظاہر نقوی کے استعفیٰ کے بعد ایک اور جج (محسن اختر کیانی) کو (مستقبل قریب میں) عدالتی کارروائی کا خطرہ تھا۔ یہ خط لکھ کر جج محسن اختر کیانی نے بظاہر اس بات کو یقینی بنایا کہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے چیف جسٹس اور ایجنسیوں پر اجتماعی دباؤ ڈالا جائے تاکہ جج اپنے مس کنڈکٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کے لیے آزاد ہوں۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عدالت میں زیر التوا مقدمات کے بے تحاشہ بوجھ کو نمٹانے پر توجہ دینے کے بجائے وہ اپنے کرپٹ ساتھیوں کو احتساب سے بچانے میں مصروف ہیں۔ گینگ بنا کر بلیک میلنگ کا سہارا لینے کی اس کوشش کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

اس مقام پر یہ کہنا کافی ہے کہ ایک اور جج کا ڈوزئیر (اُس جج نے بھی اس خط پر دستخط کیے ہیں) سنگین بددیانتی/ دوہری شہریت/ بیرون ملک سرمایہ کاری پر تیار ہو رہا ہے۔

جبکہ دوسرے جج پر الزام یہ ہے کہ وہ اپنے بھائی (جو کہ سرکاری ملازم ہے) کو کرپٹ طرز عمل پر مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

دیگر ججوں نے حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں شمولیت اختیار کی ہے اور ان کے پاس ابھی اتنا تجربہ نہیں کہ وہ اس نتیجے پر پہنچ سکیں جو انہوں نے خط میں لکھا ہے۔

چند دیگر اھم سوالات ؛ کیا اس خط کے محرّکات یہ بھی ہیں ۔۔۔

محسن اختر کیانی سینئر جج ہیں۔ کیا باقی جج چاہتے ہیں کہ کیانی صاحب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف بنیں ۔۔؟؟ کیا یہ خط اپنی پسند کا چیف جسٹس لگانے کی ایک اجتماعی کوشش ہے۔ ۔۔؟؟

کیا جج صاحبان چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس کوئی ایسے جج ہوں جن کے تحت مفادات کی سیکورٹی حاصل ہو سکے۔۔؟؟

کیا اس خط کا مقصود یہ بھی ہے کہ اس طرح اپنے کسی “محبوب لیڈر” اور “ٹرول بریگیڈ” کو واپس لایا جا سکے تا کہ وہ ان کے حق میں ہمیشہ قصیدے لکھیں چاہے یہ گھڑی چرائیں یا ہار بیچیں، یا ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں، یا رہائشی پلاٹس کو کمرشل کریں یا باہر کے ملکوں میں سرمایہ کاری کریں ۔۔۔؟

سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ سارے پرانے کیسز اور آبزرویشنز اس وقت کیوں استعمال کئے جا رہے ہیں۔۔؟؟

یہ ایسے اھم سوالات ہیں جو بطور صحافی ھمیں عوام کے سامنے رکھنے چاہئیں تاکہ اصل حقیقت آشکار ہو اور عوام کی گمراہی نہ ہو ۔۔


https://twitter.com/x/status/1772674598397444115


ان معزز جج صاحبان نے اگر پہلے یہ معاملہ سابقہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علم میں لایا تھا، اور جناب بندیال صاحب کا جھکاو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب اظہر من الشمس تھا، لیکن اس کے باوجود اگر بندیال صاحب نے بھی ان معزز جج صاحبان کے الزامات کو کوئی اہمیت نہ دی اور اس پر کوئی تفتیش نہ کروائی، تو یہ ازخود ایک عقلی دلیل ہے کہ الزامات غلط،ناجائز اور بھونڈے ہیں۔

ان معزز جج صاحبان کا خط ہائیکورٹ بعد میں پہنچا اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کے پاس پہلے پہنچ گیا، ایسے کیسے۔۔۔؟؟؟

جب سے ایک حالیہ مستعفی ہونیوالے جج کا احتساب مانگا گیا، اسی قماش کے دیگر صاحبان کی بظاہر نیندیں حرام ہو گئیں اور لینے کے دینے پڑ گئے۔ ایسے خط دیگر کاروائیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہو سکتے ہیں،جنہیں خطرہ صرف انٹیلیجنس ایجنسیوں سے ہے جو ان کے دباؤ میں نہیں آتے اور ہر قماش کے کالے کرتوت کا علم رکھتے ہیں۔

مبینہ طور پر، معزز جج صاحب بابر ستار اور ان کی پوری فیملی امریکی شہری ہے۔ کیا یہ سوال نہیں ہونا چاہئیے کہ ایک امریکی شہری کیسے پاکستان میں جج بن گئے؟؟؟

وہ کون سے جج صاحب ہیں جن کے متعلق مبینہ طور پر مشہور ہے کہ آدھا وقت تو وہ نشے میں رہتے ہیں؟؟

جج صاحب محسن اختر کیانی کیخلاف تو بدعنوانی اور غیراخلاقی حرکات کی بنا پر پہلے ہی تحقیقات سپریم جوڈیشل کونسل میں ہیں، ان کا تعلق اسلام آباد کے بہت بڑے قبضہ مافیا سے ہے۔۔۔

ان 6 میں سے کتنے جج صاحبان ہیں جو ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بھرتی شدہ ہیں۔۔؟؟

ان 6 میں سے کتنے جج صاحبان ایک مخصوص سیاسی جماعت کیطرف واضح جھکاو رکھتے ہیں اور بظاہر ایک سیاسی شخصیت کو قانون سے باہر جا کر ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔۔۔؟؟

شوکت صدیقی کیس کے بعد بظاہر ان تمام کا حوصلہ بڑھ گیا کہ جج کو ہاتھ نہیں لگایا جا سکتا۔ دنیا کے قانون میں برڈن آف پروف الزام لگانے والے کے پاس ہے، شائد اسی لیے یہ 6 جج صاحبان اپنے الزام کا جوڈیشل ٹرائیل نہیں بلکہ کمیشن مانگ رہے ہیں جہاں روزانہ محض میڈیا سرکس لگے اور کچھ اور مقاصد حاصل ہوں۔ کیا یہ محض میڈیا سوشل میڈیا کی سنسنی کا ایک بھونڈا طرزعمل ہے؟؟ کیا رائٹ اور رانگ سے ہٹ کر بس میڈیائی شوشے پر یقین رکھنے کے رویے نے اس خط کو لکھوایا ہے؟؟

حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ غیر سیاسی اور باکردار بیوروکریٹس اور سرکاری عہدیداروں کا ایک پینل بنائے جو ان الزامات کی تہہ تک پہنچیں۔ ان جج صاحبان نے اپنا رجحان بتا دیا کہ وہ کس سیاسی شخصیت کے مقلد ہیں اس لیے ان چھ کے چھ ججوں صاحبان کو تحریک انصاف اور نو مئی سے جڑے تمام کیسز سے علیحدہ کیا جائے!

سب سے اہم پہلو یہ دیکھا جائے کہ ٹائمنگ کتنی اھم ہے۔۔۔!!! ڈیڑھ سال پرانے گڑھے مردے اکھاڑنے کی آج کیا ضرورت آن پڑی ؟؟؟ کیا اس کی اصل وجہ ایک مخصوص سیاسی شخصیت کا نو مئی ٹرائیل اور ملٹری کورٹ کے حق میں آنے والا فیصلہ تو نہیں؟؟

ایک اور اھم بات کہ اب یہ کیس جلدی نمٹایا جائے۔ ان چھ ججوں صاحبان سے کہا جانا چاہئیے کہ اپنے الزامات ثابت کریں، اگر جج صاحبان ثابت کرنے میں ناکام ہو جائیں تو ان سب کو عہدے سے فارغ کر کے جیل میں ڈالا جائے۔ ایسی غیرذمہ داری ان عہدیداروں سے بالکل بھی قابل برداشت نہیں ہونی چاہئیے!!! اور اس بات کی قطعی اجازت نہیں ہونی چاہئیے کہ مزید لوگ بھی کلٹ بن کر ریاست پر حملہ آور ہوں۔۔۔ ان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہئے!
https://twitter.com/x/status/1772913564891623491
 
Last edited by a moderator:

carne

Minister (2k+ posts)
GJmsU_QXEAAllPM


These are the 6 brave judges.