ججزکے الزامات کو بغیر کسی تحقیق کے نامناسب قرار دیکر مسترد کرنا افسوسناک ہے

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1774052944410800539
وفاقی کابینہ کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 معزز جج صاحبان کی طرف لگائے گئے الزامات کو بغیر کسی تحقیق کے نامناسب قرار دیکر مسترد کرنا افسوسناک ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس طرز عمل پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کی انکوائری شروع ہونے سے پہلے ہی وفاقی حکومت کو از خود ایسا موقف نہیں دینا چاہئیے تھا۔ ایچ آر سی پاکستان یہ سمجھتی ہے حکومت کا قبل از موقف تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے خط میں جن خدشات کا زکر کیا اور جن باتوں کی نشاندھی کی ہے ان پر میرٹ پر صاف و شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔