میٹرک کے امتحانات میں 80 ہزار روپے میں سینٹرز بیچے گئے، وزیر تعلیم

rana-sikaah11.jpg


وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے میٹرک کے امتحانات کے دوران صرف 80، 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز فروخت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل کی شکایات کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ لاہور میں امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز فروخت کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو شیڈولڈ ریاض کے امتحان کیلئے ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے،پرائیوٹ اسکولز مافیا نے اپنے طلباء کو پوزیشنز دلوانے کیلئے امتحانی سینٹرز خرید رکھتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بوٹی مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، کنٹرولر امتحانات نے انویجی لیٹرز پورنے کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگوں کو بھرتی کیا ، ان پرائیویٹ انویجی لیٹرز نے سوشل میڈیا پر فی پرچہ فیس کے پیغامات ڈال رکھے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

قوم کو اطلاع دینے کی کیا ضرورت ہے؟؟
سارے پاکستان کی لاء انفورسمینٹ تم لوگوں کے انڈر ہیں انکے ذریعے یہ دھندہ روکنے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تم چوروں کو کس نے روکا ہے؟؟؟