مذاہب کیوں نہیں بتاسکے کہ سورج گرہن کیوں لگتا ہے

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
او جاہل مطلق تجھے کس نے کہا کہ اسلام نے سورج گرہن کے مطلق کوئی وضاحت نہیں کی۔ اسلام ایک دین مکمل ہے جو باقی معاملات کی طرح سورج اور چاند گرہن کے بھی مکمل احکامات عطاء کرتا ہے۔ سورج اور چاند گرہن اللہ کی آیات یا نشانیاں ہیں۔ اس سے زیادہ بہتر وضاحت تجھے اور کیا درکار ہے؟

کیوں گڑ بڑ کر ریا اے بھائ۔

سوال پوچھنے والے کو جھٹکتا کیوں ھے ۔

جواب دینے کی کوشش کر ۔

justunjust

Politcal Worker (100+ posts)
Quran is a book of signs, not a book of science. The signs provide clues to discover scientific facts. God is the supreme scientist and creator of the universes. He gave brain to human beings and the humanity discovered the scientific facts coming up to His expectations. Humanity did not get their brains from a mango 🥭 tree or something like that. If humanity has made these Discoveries, it was all because of the intelligence that God had given at the first place.
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
او جاہل مطلق تجھے کس نے کہا کہ اسلام نے سورج گرہن کے مطلق کوئی وضاحت نہیں کی۔ اسلام ایک دین مکمل ہے جو باقی معاملات کی طرح سورج اور چاند گرہن کے بھی مکمل احکامات عطاء کرتا ہے۔ سورج اور چاند گرہن اللہ کی آیات یا نشانیاں ہیں۔ اس سے زیادہ بہتر وضاحت تجھے اور کیا درکار ہے؟

Where in the Quran does it mention about the solar eclipse?
 
Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
اس سوال کا جواب تو فریڈرک نیچا پہلے ہی دے چکا ہے۔

Neecha 🤣 - I do not want a neech person to answer this question. Only people from respectable families have a right to answer. Neecha's are not alllowed.
 
M_Shameer

MPA (400+ posts)

صحیح فرمایا آپ نے ۔ الہامی کتابوں کا یہ موضوع کبھی نہیں رھا اور نہ ہوسکتا تھا ۔ آپ اگر ایک اللہ پر یقین رکھتے ہیں تو پھر شیطان کے بارے میں اتنی تشویش کیوں ھے ۔

اگر کج رو ھیں انجم ، آسمان تیرا ھے یا میرا
مجھے فکر جہاں کیوں ہو ، جہاں تیرا ھے یا میرا

میرے خیال میں میں موضوع تو رہا ہے اور جب تک سائنس نے ان مظاہر کی وضاحت نہیں کردی تب تک لوگ مذہب کی دی ہوئی توجیہات کو ہی سچ مانتے رہے، گلیلیو اور کوپر نیکس کو ایسے ہی سزاؤں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مسلمان تو ابھی تک ایوولیوشن کے مقابلے میں کریشئن کی تھیوری کو ہی سچ مانتے ہیں۔ سائنس کی ڈومین میں مذہب بہت حد تک دخیل رہا ہے، ہاں سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ مذہب کا دائرہ اختیار کم ہوتا گیا۔۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Quran is a book of signs, not a book of science. The signs provide clues to discover scientific facts. God is the supreme scientist and creator of the universes. He gave brain to human beings and the humanity discovered the scientific facts coming up to His expectations. Humanity did not get their brains from a mango 🥭 tree or something like that. If humanity has made these Discoveries, it was all because of the intelligence that God had given at the first place.
I don't doubt it. However, his base of the questioning is that the progress human made is by using their intelligent. He didn't argue that the intelligent is given to them by God. Obviously, God is supreme.
 
Rambler

Chief Minister (5k+ posts)

میرے خیال میں میں موضوع تو رہا ہے اور جب تک سائنس نے ان مظاہر کی وضاحت نہیں کردی تب تک لوگ مذہب کی دی ہوئی توجیہات کو ہی سچ مانتے رہے، گلیلیو اور کوپر نیکس کو ایسے ہی سزاؤں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مسلمان تو ابھی تک ایوولیوشن کے مقابلے میں کریشئن کی تھیوری کو ہی سچ مانتے ہیں۔ سائنس کی ڈومین میں مذہب بہت حد تک دخیل رہا ہے، ہاں سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ مذہب کا دائرہ اختیار کم ہوتا گیا۔۔

Musalman still cannot use their kaamputer for siense what to talk about other things.

P.S: Mr M_Shameer I must admit I enjoy your threads a lot. your writings really freshen me up after a hard day at work delivering pizzas.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ ایسا ہی سوال ہے اگر پوچھا جائے سائنس کیوں نہیں بتاتی کے انسان کسی ہستی یا نظریہ (چاہیے وہ نظریہ یہی ہو کے کوئی ہستی نہیں ہے) ماننا چاہتا ہے۔​
 
justunjust

Politcal Worker (100+ posts)
I don't doubt it. However, his base of the questioning is that the progress human made is by using their intelligent. He didn't argue that the intelligent is given to them by God. Obviously, God is supreme.
But quran has indicated many scientific facts and the science has validated those facts e.g. the creation of the universe by big bang, the development stages of embryo in mother's womb and many others. He did not address to every single possible phenomena. So if humans have discovered something which God has not explained, doesn't mean His message (Islam) wasn't from God.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

میرے خیال میں میں موضوع تو رہا ہے اور جب تک سائنس نے ان مظاہر کی وضاحت نہیں کردی تب تک لوگ مذہب کی دی ہوئی توجیہات کو ہی سچ مانتے رہے، گلیلیو اور کوپر نیکس کو ایسے ہی سزاؤں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مسلمان تو ابھی تک ایوولیوشن کے مقابلے میں کریشئن کی تھیوری کو ہی سچ مانتے ہیں۔ سائنس کی ڈومین میں مذہب بہت حد تک دخیل رہا ہے، ہاں سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ مذہب کا دائرہ اختیار کم ہوتا گیا۔۔
اکثر جو لوگ صرف سائنس کی تاریخ پڑھ کر آجاتے ہیں اور بعد از نیٹژِ، برٹ رانڈ نسل اور کرسٹوفر ہیچنز کی فلاسفی سے مدد لے کر صرف مذہب پر پھبتیاں کستے ہیں، وہ بھی تو ایک مذہب کی ہی پیداوار ہیں، جسمیں ان کے پیشوا، یعنی سیوڈو انٹلیکشولز بھی ان سائنسی دلائل کا سہارا لے رہے ہوتے ہیں جنکا مکمّل علاقہ انھیں خود نہیں ہوتا۔

کیا آپ بتلا سکتے ہیں کہ سورج گرھن کے وقت الٹرا وایئلٹ شُعاعوں کا میزان کیا ہوتا ہے؟ اور یہ انسانی آنکھ کو کیسے خراب کرسکتا ہے؟
انسانی آنکھ تو ایک چھوٹی مثال ہے، کیا آپ اس امر کے اثرات کا اندازہ دیگر حشرات العرض پر کرسکتے ہیں؟

اس کے علاوہ، کیا آپ یہ بتلا سکتے ہیں کہ گرھن کے دورانیئے میں زمین، چاند اور سورج کی کششِ ثقل پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ کیا آپ یہ بتلا سکتے ہیں کہ زمینی مقناطیسی لہروں پر اسکا کیا اثر ہوتا ہے اور اسکی وجہہ سے ہم کس صورتِ حال میں ہوتے ہیں؟

آخری سوال ذرا فلسفیانہ کر لیتے ہیں: اگر مذہب میں ہی سب کچھ بتلا دیا جاتا تو پھر انسان کے کرنے کے لیئے کرّہ ارض پر مزید کیا کام رہ جاتا تسخیر کرنے کو؟
 
ھم اللہ کی کتاب میں اسراف سے کام لیتے ھیں اور پھر اپنی بیوقوفی کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں ۔

بچپن میں سنی ھوئ فرسودہ کہانیوں میں سے ایک یہ بھی سنی تھی کہ زمین بیل کی ایک سنگ پرکھڑی ھے اور جب کبھی وہ تھک جاتا ھے یا تھک جاتی ھے اور دوسرا سنگ استعمال کرتی ھے تو زلزلہ ظہور پذیر ہوتا ھے ۔ اب ایسے خرافات کو بھی مذھبی رنگ دے کر مذھب پہ خوب تنقید کی جاسکتی ھے ۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایسا ہی سوال ہے اگر پوچھا جائے سائنس کیوں نہیں بتاتی کے انسان کسی ہستی یا نظریہ (چاہیے وہ نظریہ یہی ہو کے کوئی ہستی نہیں ہے) ماننا چاہتا ہے۔​
کوئی سائنسدان آپکو کبھی مذہب پر پھبتیاں کستے نظر نہیں آئے گا۔
سائنس کوئی دین یا مذہب نہیں۔ سائنس صرف کائنات کو جاننے کا ایک علمی طریقہ کار ہے، جو کہ خود ہی غلطیاں کرتا ہے اور پھر اپنی غلطیوں کو ہی درست کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ سائنس کی بنیاد ہی اسی بات پر ہے کہ اسمیں کوئی دلیل حتمی قرار نہیں دی جاسکتی۔

ایک چھوٹی سی مثال پیش کروں گا، کششِ ثقل کی: نیوٹن نے کششِ ثقل کا جو ماڈل دیا، اسے آئین شٹائین نے غلط ثابت کردیا۔ آئین شٹائین کی تھیوری جا کر قوانٹم میکینکس پر فیل ہوگئی اور اس نے ایک نیا ماڈل پیش کیا۔ اسکی تردید اسٹرنگ تھیوری نے کی اور اس کے بعد سوپر اسٹرنگ تھیوری آگئی۔ لیکن انسان کو آجتک سمجھ نہیں آئی کہ کششِ ثقل دراصل کیا ہے؟ کیا یہ ایک طاقت ہے یا کلیاتی مظہرِ صفات ہے؟

کہنے کا مقصد ہے کہ نیوٹن کے دور میں وہ سچ تھا، آئین شٹائین کے دور میں نیوٹن غلط ثابت ہوگیا۔ بعد از آئین شٹائین بھی غلط نکلا۔ کیا معلوم آج بھی جو کچھ سائنس مانتی ہے، کل کو وہ سب بھی غلط ثابت ہو؟
اسی لیئے کوئی بھی اصل سانسدان کبھی آپکو سائنسی عم کی بنیاد پر کسی مذہب پر حملہ آور نظر نہیں آئے گا، کیونکہ وہ خود اپنے علم کے بارے میں اندرونی طور پر تذبذب کا شکار ہوتا ہے، یعنی کہ غالبؔ کے الفاظ میں: دِل کو بہلانے کے لیئے ایک خیال لے آتا ہے۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اکثر جو لوگ صرف سائنس کی تاریخ پڑھ کر آجاتے ہیں اور بعد از نیٹژِ، برٹ رانڈ نسل اور کرسٹوفر ہیچنز کی فلاسفی سے مدد لے کر صرف مذہب پر پھبتیاں کستے ہیں، وہ بھی تو ایک مذہب کی ہی پیداوار ہیں، جسمیں ان کے پیشوا، یعنی سیوڈو انٹلیکشولز بھی ان سائنسی دلائل کا سہارا لے رہے ہوتے ہیں جنکا مکمّل علاقہ انھیں خود نہیں ہوتا۔

کیا آپ بتلا سکتے ہیں کہ سورج گرھن کے وقت الٹرا وایئلٹ شُعاعوں کا میزان کیا ہوتا ہے؟ اور یہ انسانی آنکھ کو کیسے خراب کرسکتا ہے؟
انسانی آنکھ تو ایک چھوٹی مثال ہے، کیا آپ اس امر کے اثرات کا اندازہ دیگر حشرات العرض پر کرسکتے ہیں؟

اس کے علاوہ، کیا آپ یہ بتلا سکتے ہیں کہ گرھن کے دورانیئے میں زمین، چاند اور سورج کی کششِ ثقل پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ کیا آپ یہ بتلا سکتے ہیں کہ زمینی مقناطیسی لہروں پر اسکا کیا اثر ہوتا ہے اور اسکی وجہہ سے ہم کس صورتِ حال میں ہوتے ہیں؟

آخری سوال ذرا فلسفیانہ کر لیتے ہیں: اگر مذہب میں ہی سب کچھ بتلا دیا جاتا تو پھر انسان کے کرنے کے لیئے کرّہ ارض پر مزید کیا کام رہ جاتا تسخیر کرنے کو؟

ابے یار ، تُو اپنی سوالوں کی پنڈ لے کر آپہنچا ھے ۔ یہاں پہلے ھی مشکول سوالوں کے جوابات دینے کے لیے روزے میں دماغ کا دھی بنایا جارھا ھے ۔

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

ھم اللہ کی کتاب میں اسراف سے کام لیتے ھیں اور پھر اپنی بیوقوفی کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں ۔

بچپن میں سنی ھوئ فرسودہ کہانیوں میں سے ایک یہ بھی سنی تھی کہ زمین بیل کی ایک سنگ پرکھڑی ھے اور جب کبھی وہ تھک جاتا ھے یا تھک جاتی ھے اور دوسرا سنگ استعمال کرتی ھے تو زلزلہ ظہور پذیر ہوتا ھے ۔ اب ایسے خرافات کو بھی مذھبی رنگ دے کر مذھب پہ خوب تنقید کی جاسکتی ھے ۔
مسئلہ ذرا ڈیڑھ نوعیت کا ہے۔ اسمیں کوئی شک نہیں کہ جو آپ نے کہا کہ اکثر ثقافتی کہانیوں کو مذہب کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے، لیکن اکثر کتاب میں بھی ایسی باتیں مل جاتی ہیں جو انسان اپنے موجودہ علم سے سمجھ نہیں سکتا۔

مثلاً آپکو ذولقرنین کا ذکر مل جائے گا کہ ایک مرتبہ وہ زمین پر وہاں گئے جہاں سورج طلوع ہورہا تھا اور بعد از اس جگہہ گئے جہاں سورج غروب ہورہا تھا۔

اب ان باتوں کو تمثیل کے طور پر استعمال کیا گیا ہے یا کسی دیگر سائنسی مفہوم بھی اس سے اخذ کیئے جاسکتے ہیں؟ یہ مسئلہ انسانوں کو ہمیشہ درپیش رہا ہے۔ یہ بلکل ایسا ہی ہے جیسے کہ آئین شٹائین کی تھیوری سے پہلے کے علم میں یہی سمجھا جاتا تھا کہ زمین گول ہے، لیکن آئین شٹائین کی تھیوری ثابت کرتی ہے کہ یہ گول مٹول جو سب کچھ ہے، یہ ہماری نظر کا سراب ہے ۔۔۔۔ دراصل وقت اور جگہہ (اسپیس ٹائم) جب روشنی کی رفتار سے چلتے ہوئے دیکھے جائیں تو یہ آپکو بلکل سیدھے نظر آئیں گے۔ اس کو ’’جیوڈیزک‘‘ کہا جاتا ہے۔

کیا معلوم کل کو کوئی تھیوری آئے جو یہ بھی ثابت کردے کہ سورج کے زمین سے طلوع اور غروب ہونے کی بھی کوئی سائنسی دلیل موجود ہے۔ لیکن فی الوقت بنی نوعِ انسان کا علم وہاں تک پہنچ نہیں سکا۔ لہٰذا مذہب کی ہر بات کو سائنس کے موجودہ علم سے سمجھنا بذاتِ خود ایک بہت بڑی بیوقوفی ہے۔
 
Citizen X

President (40k+ posts)
وضاحت نہ کرنا الگ بات ہے، مگر غلط اور گمراہ گن وضاحت کرنا ایک بالکل مختلف امر ہے۔ جس سے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ جھوٹ کم از کم خدا کی طرف سے نہیں ہوسکتا۔
Were you in any doubt that the hindu, jewish and christian scriptures we have today are not the one from God
 
M_Shameer

MPA (400+ posts)

ھم اللہ کی کتاب میں اسراف سے کام لیتے ھیں اور پھر اپنی بیوقوفی کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں ۔

بچپن میں سنی ھوئ فرسودہ کہانیوں میں سے ایک یہ بھی سنی تھی کہ زمین بیل کی ایک سنگ پرکھڑی ھے اور جب کبھی وہ تھک جاتا ھے یا تھک جاتی ھے اور دوسرا سنگ استعمال کرتی ھے تو زلزلہ ظہور پذیر ہوتا ھے ۔ اب ایسے خرافات کو بھی مذھبی رنگ دے کر مذھب پہ خوب تنقید کی جاسکتی ھے ۔

میں بحثیت مجموعی تمام مذاہب کی بات کررہا ہوں، کسی ایک مذہب یا کتاب کی نہیں۔ میرے نزدیک کسی مذہب نے بھی انسان کے علم میں رتی برابر اضافہ نہیں کیا ہے۔ انسان نے تمام علوم چاہے ان کا تعلق کسی بھی شاخ سے ہو، فلکیات سے ہو، ارضیات سے ہو، معاشیات سے ہو، طبیعات سے ہو، کیمیا سے ہو یا حیاتیات سے، سب علوم انسان نے اپنی عقل و جستجو سے حاصل کئے ہیں نہ کہ کسی مذہب سے۔ وہ لوگ جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دنیا کے تمام علوم خالق ِ کائنات نے کسی ایک کتاب میں سمو دیئے ہیں وہ بھی صدیوں تک یہ تک بتانے سے قاصر رہے کہ جس دھرتی کو فرش کی طرح بچھی ہوئی سمجھ کر اس پر چلتے پھرتے ہیں، یہ دراصل گول ہے۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ابے یار ، تُو اپنی سوالوں کی پنڈ لے کر آپہنچا ھے ۔ یہاں پہلے ھی مشکول سوالوں کے جوابات دینے کے لیے روزے میں دماغ کا دھی بنایا جارھا ھے ۔

ارے تو اسمیں رونے کی کیا بات ہے؟ افطار میں دہی بھلے بنا کر کھا لینا
😂😂😂