پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے متعلق اعجازچوہدری اور عمرچیمہ کا جیل سے خط

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
لاہور ۔ 17 اپریل کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا جیل سے خط ۔

9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں ، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے ۔ اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ

جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات ، دباؤ اور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے پارٹی چھوڑ دی ۔ اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ

ایک سال گزارنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی استقامت اور بہادری دیکھ کر اور 8 فروری کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ دیکھ کر بہت سارے لوگ واپس آنا چاہتے ہیں ۔ اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ

بانی چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ انہیں کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دے جائے تاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں حصہ لے سکیں ۔ اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ

وہ تمام افراد جو پارٹی میں دوبار شاملِ ہونا چاہتے ہیں وہ موجود چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپیل کریں اور کور کمیٹی سے سفارش کے بعد وہ نام بانی چیئرمین عمران خان کو منظوری کے لیے بھیجے جائیں ۔ سینیٹر اعجاز چوہدری ، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ
https://twitter.com/x/status/1780567077637828923