’شادی کے ہنگامے میں تنہا کھڑا سپہ سالار‘محمد حنیف

battery low

Minister (2k+ posts)
محمد حنیف

شادیوں کا موسم ہے یعنی شادیوں پر نہ چاہتے ہوئے بھی جانا پڑتا ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ عین شادی کے بیچ میں جب ایک ہجوم کھانے کی طرف لپک رہا ہوتا ہے یا کُچھ لوگ کار پارک میں کش لگا رہے ہوتے ہیں تو کہیں سے آپ کے کندھے پر ایک ہاتھ آتا ہے اور کوئی بھولا بسرا بزرگ آپ سے شکوے میں ڈوبی آواز میں پوچھتا ہے میاں پہچانا نہیں۔

نہ کسی شادی میں نہ شادی کے باہر کسی جنرل سے ملا ہوں۔ لیکن گذشتہ سال شادیوں کے موسم میں ایک دوست نے لاہور کی ایک شادی کا آنکھوں دیکھا قصہ سُنایا تھا کہ سابق سپہ سالار اشفاق پرویز کیانی ایک کونے میں کھڑے تنہا سگریٹ پی رہے تھے۔ کئی حاضر سروس جنرل بھی تقریب میں موجود تھے لیکن ان کا رویہ ایسا تھا جیسے وہ اپنے سابق سپہ سالار کو
پہچانتے بھی نہیں۔

جنرل کیانی ویسے بھی خاموش طبع سپہ سالار تھے، شاید کسی مجبوری میں شادی میں گئے ہوں لیکن شادیوں کے تازہ موسم میں سابق سپہ سالار جنرل باجوہ ایک شادی میں تشریف لے گئے۔ باجوہ صاحب رونقی آدمی ہیں اور اتنی رونق لگا گئے ہیں کہ اڈیالہ جیل سے بھی اُن کا نام سُنائی دیتا ہے اور جس کو اڈیالہ میں ڈالنے کے بعد پرانے لوگ واپس لے کر آئے ہیں وہ بھی انھی
کا نام لے کر شکایت کرتے ہیں۔
باجوہ


جس کو حکومت سے نکالا وہ بھی دشمن اور جن کو لے کر آئے وہ بھی دشمن۔
اگر جنرل باجوہ چاہتے تو وہ شادی میں دلہا دلہن کو سلامی دے کر، دور سے اپنے فینز کو ہاتھ ہلا کر گھر واپس جا سکتے تھے لیکن لاہور کی ہر شادی میں ایک ناراض پھپھا کی طرح انھوں نے بزرگ صحافی مجیب الرحمٰن شامی کے کندھے پر ہاتھ رکھا، جیب سے قرآن پاک نکالا اور بتایا کہ نہ میں نے کسی کو باہر بھیجا نہ اندر، نہ میں نے نواز شریف کو مُلک سے نکالا نہ عمران خان
کو حکومت سے۔ جو کہتے ہیں کہ میں نے ایکسٹینشن لی تو نہ میں چاہتا تھا نہ میں نے مانگی۔

جیسا کہ شادی پہ شکار ہوئے محترم مجیب الرحمٰن شامی صاحب نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی جیب سے قرآن نکال کے اپنی ماں کی قبر کا حوالہ دے، روزِ قیامت اپنی شفاعت واپس دینے کی
بات کرے تو ہم اُس کی بات پر کیا کہہ سکتے ہیں؟
باجوہ


میں بھی تب سے سوچ رہا ہوں کہ ایک خوش باش ریٹائرڈ سپہ سالار شادی میں جاتے ہوئے اپنے ساتھ ایک جیبی قرآن پاک کیوں رکھے گا۔ ہو سکتا ہے اپنی حفاظت کے لیے، خدا کا کلام کو دل کے پاس رکھنے کے لیے یا اس لیے کہ ہو سکتا ہے قسم اُٹھانی پڑ جائے۔ قسم کون اُٹھاتا ہے اور کب اُٹھاتا ہے جب لوگوں کو اُس کی
بات پر یقین نہ ہو۔

جنرل باجوہ کو شاید یقین ہے کہ کسی شادی پر ملنے والا کوئی بزرگ صحافی بھی ان کی بات پر یقین نہیں کرے گا جب تک وہ جیب سے قرآن نکال کر قسم نہیں اُٹھائیں گے۔

جتنی دُشنام طرازی جنرل باجوہ پر ہوئی ہے کسی سابق سپہ سالار پر نہیں ہوئی۔ جنرل مشرف مرحوم کا کوئی نام نہیں لیتا، راحیل شریف کہ بغیر ہماری سرحدیں محفوظ نہیں رہ سکتی تھیں۔ ہم نے گزارہ کر لیا، شہید صدر جنرل ضیا الحق کے ذکر کے بغیر کوئی دانشور آپ کو پاکستان کی کہانی سُنا نہیں سکتا ان کو بھی پاکستان کی تاریخ میں ولن بنا کر پیش کیا گیا ہے لیکن اُن کے بارے میں بھی بزرگ صحافی مجیب الرحمٰن کُچھ اچھے الفاظ کہہ دیں گے، لیکن جنرل باجوہ کے حق میں کوئی ان کی اپنی برادری کا چھوٹا باجوہ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔

جنرل باجوہ کو اگر آئندہ شادی کا کارڈ آئے تو گھر سے سلامی بھجوا دیں۔ اگر تنہائی ستائے تو ضرور جائیں۔ لیکن اس مرتبہ کوٹ کی ایک جیب میں قرآن اور دوسری میں آئینِ پاکستان کی کتاب، کیونکہ اُس کتاب کی
بھی انھوں نے قسم کھائی تھی۔


Source
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Allah isko, iskay aglay walay koo aur hukoomat main bethay inkay ghulaamoon ko aisee ibratnaak moot de kay her Pakistani afsar jo paisay aur taqat kay nashay main choor hoo, Allah se girgira ker tauba kerna shoroo kerday
 

zulfi786

Politcal Worker (100+ posts)
Every successor chief proved to be worse than his predecessor. Bajwa has yielded an irreparable loss to Pakistan. He would always be cursed for his misdeeds.
 

free_man

MPA (400+ posts)
غریب بہت زیادہ تباہ حال ہے پاکستان مکمل طور پر وڈ گیا ہے باجوے کے بجائے پوری فوج یہ قران اٹھا کر کہے تو یہاں پر کوئی ماننے والا نہیں ہے جن کے پیٹ پر پتھر بندھے ہیں بھوک کی تکلیف وہی جانتے ہیں قران کی بجائے کعبہ جنرل باجوا اٹھا جائے تو کوئی ماننے والا نہیں