الیکشن میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کردیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1786037223777055185 https://twitter.com/x/status/1786040270536208498 اسلام آباد:(سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن 2024 ء میں بھرپور دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے معلومات کی روشنی میں ایک وائٹ پیپر جاری کردیا۔

میڈیا کے سامنے بات کرتے ہوئے، بیرسٹر گوہر نے اپنےبیان میں کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے نتائج فارم 45 کے مطابق نہیں تھے، بلکہ فارم 47 کو پیش کیا گیا، جس سے ان کی فتح کو شکست میں بدل دیا گیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو مستعفی ہونےاور ان کے خلاف پٹیشنوں پر فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی گئی، لیکن اب تک کوئی سماعت نہیں ہوئی، اس لئے وہ الیکشن ٹریبونل میں 158 پٹیشنوں کی فائل کر چکے ہیں۔ البتہ، کمیٹیوں کی کمی کی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 300 صفحات پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کر دیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم نے احتجاج کیا اور ہم نے جو اتحاد بنایا تھا وہ بھی احتجاج جاری رکھیں گے، ہم نے الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ جو آپ کے پٹیشن ہیں ان پر جلد از جلد فیصلے کریں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 نشستیں جیت چکے تھے اور ہماری نشستیں فارم 47 کے ذریعے دوسری جماعتوں کو دی گئیں جس کے نتیجے میں ہماری مخصوص نشستیں بھی چلی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن فائل کی لیکن وہ پٹیشن بھی آج تک سماعت کے لیے نہیں لگ سکی اور اب ہم نے الیکشن ٹریبونل میں پورے پاکستان میں 158 پٹیشن فائل کردی ہیں لیکن وہاں اتنے ٹریبونل نہیں کہ بروقت فیصلے ہوں لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج، ٹریبونل، سپریم کورٹ، عدالتیں اور الائنس کے جلسوں کے ساتھ آج ہم 300 صفحات پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ وائٹ پیپر ان حقائق پر مبنی ہے جسے گارجیئن، واشنگٹن پوسٹ، دی ٹائمز اور پاکستان کے پورے میڈیا نے تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق پر تحقیقات کرے اور وہ دیکھ لیں کہ ہمیں کس طرح ہرایا گیا، جو لوگ اس میں ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ کسی بھی عام انتخابات میں کسی بھی موقع پر دھاندلی نہ ہو۔

۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل، عمر ایوب، نے بھی الیکشن کمیشن پر الزامات لگاتے ہوئے چیف الیکش کمشنرکے استعفیٰ کامطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن میں ووٹوں کی دھاندلی اور عوام کی امانت کے ساتھ خیانت کی ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وائٹ پیپر سے ثابت ہوتا ہے کہ جب الیکشن کمیشن کو پتہ چلا کہ تحریک انصاف سوئپ کر رہی ہے تو ایک بھونڈا طریقہ اختیار کیا اور فارم 47 پر انحصار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہزار ووٹ کو تبدیل کردیا اور ہمارے سو ووٹ کو 1100 کردیا، یہ بھونڈا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہمیشہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی، ہم نےآوورسیز پاکستانیوں کو حق دینے کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف اور وقت پر الیکشن کروانا ہے، اسمبلی ختم ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونا تھے، 90 دن میں انتخابات نہ کروا کر آئین کو توڑا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا گیا، انتخابی نشان چھیننے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، انتخابی نشان نہ ملنے کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو 3 کروڑ سے زائد ووٹ دیے، ووٹ کسی اور کو دینا عوام کے ساتھ ظلم ہے، حکومت کے پاس اخلاقی طور پر حق حکمرانی نہیں، ہم عوام کے سامنے تمام حقائق رکھنا چاہتے ہیں۔
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
یہ 234 صفحات ثبوت ہے کہ تمام خباثتوں کی ماں الیکشن کمیشن ہے، نوے فیصد ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جن جو عدالتوں نے ریورس کیا ان افسران کو آر اوز لگایا جنہوں نے پی ٹی آئی ورکرز پر ظلم کیا ، رات کو ہم 154 سیٹوں پر جیت رہے تھے جب نتائج کو روک دیا گیا ، اس دھاندلی کا بھانڈہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی پھوڑا۔ ضمنی انتخابات میں فارم 45 پر ایڈوانس دستخط کروائے گئے ۔
https://twitter.com/x/status/1786021699609088163
 

Kam

Minister (2k+ posts)
KPK Government should constitute a commission to investigate seats with fake form 45 and 47 in KPK.
Upon reports of commission, FIRs should be registered against bureaucrats, police and agency personnel involved in the process. At the same time, these officials under KPK Government should be terminated or suspended from job.
Constituency of Noor Alam Khan and Jhagra especially.
 

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
یہ 234 صفحات ثبوت ہے کہ تمام خباثتوں کی ماں الیکشن کمیشن ہے، نوے فیصد ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جن جو عدالتوں نے ریورس کیا ان افسران کو آر اوز لگایا جنہوں نے پی ٹی آئی ورکرز پر ظلم کیا ، رات کو ہم 154 سیٹوں پر جیت رہے تھے جب نتائج کو روک دیا گیا ، اس دھاندلی کا بھانڈہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی پھوڑا۔ ضمنی انتخابات میں فارم 45 پر ایڈوانس دستخط کروائے گئے ۔
https://twitter.com/x/status/1786021699609088163
تمام خباثتوں کی ماں الیکشن کمیشن ہے، aur Baap establishment hai aur bachay PDM
 

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
KPK Government should constitute a commission to investigate seats with fake form 45 and 47 in KPK.
Upon reports of commission, FIRs should be registered against bureaucrats, police and agency personnel involved in the process. At the same time, these officials under KPK Government should be terminated or suspended from job.
Constituency of Noor Alam Khan and Jhagra especially.
They will get jobs in Punjab and Sindh