سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی

saudi11h1.jpg


سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی, ریکوڈک میں سونےاورتانبےکی کان کنی میں سرمایہ کاری کیلئےسعودی کمپنی کےحکام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی کمپنی منارہ منرلزکےحکام اسلام آبادپہنچنےوالےسعودی کاروباری افرادکےوفدمیں شامل ہیں۔قائم مقام سی ای او منارہ کےمطابق ریکوڈک میں شیئرحاصل کرنےکیلئےمذاکرات کررہےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں انہیں ریکو ڈک منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی تھی۔
بریفنگ میں بتایا گیاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے اور بیرک گولڈ کی جانب سےخواتین سمیت 100افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی جا چکی ہے,وفد نے مزید بتایاکہ کمپنی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب 3 اسکولز بھی قائم کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا,ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں مواصلات میں انفراسٹراکچر خصوصاً ریلوے لائن کےحوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی تھی,انہوں نے تجویز دی تھی کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کیلئے کتنے ارب ڈالرز کا منصوبہ بنا رہی ہے ؟ اس حوالے سےتہلکہ خیز انکشاف سامنے آ یا,ان کے مطابق کینیڈین مائنرکمپنی بارک کے سی ای او مارک برسٹو نے کہا کہ ہم پاکستان میں ریکو ڈیک کاپر پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر شراکت دار ہیں اور اس کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کےلیے 2 ارب ڈالرز جمع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں بیرک کا 50فیصد حصہ ہے اور اس کا پہلا مرحلہ کم از کم 5.5 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔

بیرک انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔ برسٹو نے مزید کہا کہ بیرک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالر زجمع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ریکو ڈیک دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان ہے جسے ابھی ڈویلپ کیاجانا باقی ہے،اس کان میں پاکستان کی حکومت کا بھی 50فیصد حصہ ہے۔ سعودی عرب پاکستان کی حکومت سے حصہ خریدنے کے مذاکرات میں شامل ہوا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
یہ کوئی سرمایہ کاری ورمایا کاری نہیں ہے . پاکستانیو! آپکا کھربوں ڈالر کا سونا مستری نے ان سعودیوں کو فقط ١٠ ارب ڈالر میں بیچ دیا ہے . آنکھیں کھولو، اللہ تعالی کی طرف سے دی جانے والی اپنی اس دولت کو بچاؤ
ابھی نہیں تو کبھی نہیں
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
یہ کوئی سرمایہ کاری ورمایا کاری نہیں ہے . پاکستانیو! آپکا کھربوں ڈالر کا سونا مستری نے ان سعودیوں کو فقط ١٠ ارب ڈالر میں بیچ دیا ہے . آنکھیں کھولو، اللہ تعالی کی طرف سے دی جانے والی اپنی اس دولت کو بچاؤ
ابھی نہیں تو کبھی نہیں
company to company deal ! kia pakistan aramco main share le sakta hey?
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
This is such a wow!

50% goes to Barrick Gold
25% Govt Balochistan
25% Federal
Barrick is investing around $7 Billion for it's 50% share
what will KSA get for $10 Billion?

more importantly what will Pakistan get if they take all the minerals, early estimates predicted that the value of reserves is $150 - $200 Billion