شیر افضل مروت عمرایوب اور شبلی فراز کے خلاف پھٹ پڑے

shei1h111.jpg

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے روئیے سے شیرافضل مروت دلبرداشتہ۔۔احتجاجاً پارٹی کے اندر اپنے مخالفین کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

شیر افضل مروت کی آج بھی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، شیر افضل مروت نے کہا، شبلی فراز اور عمر ایوب نےملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا، عمران خان آپ سے الگ ملاقات کرنا چاہتے ہیں، آج آیا تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے عمران خان کو کہا کہ سعودی سفیر کا پیغام ہے اگر شیر افضل مروت کمیٹی کا چیئرمین بنا تو ہمارے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1788134777771467080
شیر افضل مروت کا احتجاجاً پارٹی کے اندر اپنے مخالفین کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان، کہا کہ پی ٹی آئی کی خدمت کا یہ صلہ ہے کہ سوشل میڈیا میرے خلاف شکایت کرے، میرے بھائی کو اچانک ڈی نوٹیفائی کیا، نہیں رکھنا تھا تو بتا دیتے استعفیٰ دے دیتا،

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دو تو آنکھیں بند کرکے دوں گا، تب احتجاج کیلئے آوں گا جب عمران خان ذمہ داری دیں گے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1788139428608700606
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کیلئے نکلا تھا، آزادی کیلئے نکلا تھا، ہر معاملے میں عمران خان کو گمراہ کیا گیا، میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا آج وہ ایجنڈہ ختم ہوگیا، یہ لوگ آئیں اور احتجاج کریں میں ان کی پیروی کروں گا، یہ اپنا بیان دیدیں پھر میں ان کا کچا چٹھا کھولوں گا، ملاقات میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں جو اوپر ہیں وہ بھی ڈال سکتے ہیں،

 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Hmmm that's interesting. PTI won and Imran khan and his hardliners lost.

Marwat ke bhai ko zaleel karke Kpk hukumat se nikaal diya gya.

Look's like PTI pro talks and maybe pro establishment faction (Shibli, Omar, Qaiser others) is gaining all the control of the party affairs.
کوئی بھی اسٹیبلشمنٹ کا کھوتا پی ٹی آئی میں گھس کر زیادہ چل نہیں سکتا، کیونکہ خان کا ایک بیان اسے کسی قابل نہیں چھوڑتا۔ اس سے پہلے پرویز خٹک، جہانگیر ترین اور علیم خان کی مثال سامنے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر فل جھولے لینے کے بعد بھی انھیں جھنجھنا ہی ملا۔
اصل پاپولیرٹی خان کی ہی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ پاپولر ہے۔ اسی لیئے اسٹیبلشمنٹ کو اپنے ہی بندے پی ٹی آئی میں بھیجنے پڑ رہے ہیں