battery low
Chief Minister (5k+ posts)

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر سیاست کے ساتھ صحافت میں دوغلاپن جاری رہا تو یہ سب نہیں چل سکے گا، اور صحافتی اداروں کے مالکان کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ میڈیا مالکان کو آزادی صحافت کا احترام کرنا چاہیے۔ سیاستدان آسان ہدف ہیں، لیکن صحافی پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی بہت ضروری ہے اور ہم سب کے لیے ایمانداری اہم ہے۔ صحافتی آزادی کی جنگ میں وہ صحافیوں کے ساتھ ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر سیاست کے ساتھ صحافت میں دوغلاپن جاری رہا تو یہ سب نہیں چل سکے گا۔ صحافتی اداروں کے مالکان کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا اور اداروں میں دوغلاپن کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔
نیوز کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ آزادی صحافت کا مطلب ایک ستون کو مضبوط کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں وہ خود جیل میں تھے، جب کہ اس دوران لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹے الزامات عائد کرتے تھے۔
رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی، یونیورسٹی نہیں ہے، بلکہ القادر ٹرسٹ کے نام پر 438 ایکڑ زمین موجود ہے۔ ان کے مطابق، القادر ٹرسٹ پر بھی مکمل تحقیقات ضروری ہیں اور میڈیا سے کہا کہ وہ دوہرے معیار کو ختم کرے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/nnQCFmL/khawaja-asif.jpg